Ye alam abbas ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Anj. Masoomeen
یہ الم عباس کا ہے یہ الم عباس کا
یہ الم أہل وفا کی آبرو ہے جان ہے
یہ الم مظلوم شبیر کی پہچان ہے
یہ الم عباس ہے اسلام ہے قرآن ہے
یہ الم عباس کا۔۔۔
اس الم کے ساے نے اسلام کو دی ہے عماں
یہ الم کہتا رہے گا تشنگی کی داستاں
یہ الم ہے حضرتِ عبّاس غازی کا نشاں
یہ الم عباس کا۔۔۔
یہ الم دیتا ہے ڈھارس لشکر اسلام کو
یہ الم زندہ رکھے گا کربلا کے نام کو
یہ الم دیگا سکوں ان گردشِ ایام کو
یہ الم عباس کا۔۔۔
یہ الم آل نبی کے پیاس کی تصویر ہے
یہ الم پر بیکسی کی داستاں تحریر ہے
یہ الم ارمان قلب زینب دلگیر ہے
یہ الم عباس کا۔۔۔
یہ الم اک بیکس و مظلوم کی آواز ہے
یہ الم میں دین حق کی عظمتوں کا راز ہے
یہ الم اک باوفا جرار کا ایجاز ہے
یہ الم عباس کا۔۔۔
أہل ایماں أہل عرفاں کی ضرورت ہے الم
ہر جری ہر مرد میداں کی ضرورت ہے الم
یہ الم تو شاہ زیشاں کی ضرورت ہے الم
یہ الم عباس کا۔۔۔
اے ظہیر غم نوا نوحہ لکھو عباس کا
اک سکینہ کے لئے اور شاہ دیں کی پیاس کا
جایزہ تم لے سکے نہ اک حرم کی اس کا
یہ الم عباس کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.