Yaad aayega abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
اے میری سکینہ
تم بھیج تو رہی ہو بس اتنا یاد رکھنا
یاد آے گا عباس مگر لوٹ کر نہیں
جانے کی تم اجازت ان کو دلا رہی ہو
تم کو خبر نہیں ہے کیا کرنے جا رہی ہو
یہ جا کے لوٹ آے ممکن نہیں سکینہ
یاد آے گا عباس مگر۔۔۔
بچپن میں ان کی گودی گہوارہ تھا تمہارا
ماں بن کے تم کو بی بی عباس نے ہے پالا
رووگی جب تو کس کا تم کو ملے گا شانہ
یاد آے گا عباس مگر۔۔۔
سایہ اٹھا جو ان کا پھر چین نہ ملے گا
پھر کون ہاتھ سر پہ یوں پیار سے رکھے گا
رو رو کے پھر صداییں عمو کو تم نہ دینا
یاد آے گا عباس مگر۔۔۔
یہ بات راز کی ہے تم کو بتا رہا ہوں
زینب سے آج تک میں جس کو چھپا رہا ہوں
بعد انکے پھر میرا بھی ممکن نہیں ہے جینا
یاد آے گا عباس مگر۔۔۔
دو ہاتھ خوں میں ڈوبے دیکھو اگر کہیں تو
سینے سے دم نکلتا محسوس ہوگا تم کو
وہ ہاتھ چوم کر بس سینے سے تم لگانا
یاد آے گا عباس مگر۔۔۔
برسات پتھروں کی دیکھی تو کیا کرو گی
تھامو گی ہاتھ کس کا ناقے سے جب گرو گی
تقدیر میں ہے لکھا بازار شام جانا
یاد آے گا عباس مگر۔۔۔
زندان کے اندھیرے تنہائیوں کا عالم
اس پر ستم یہ ہوگا ڈوبا لہو میں پرچم
اک زخمی مشک اس پر دیکھو تو خوب رونا
یاد آے گا عباس مگر۔۔۔
کہتی ہے یہ سکینہ ریحان جیسے اب بھی
عمو کو میرے لا دو مانگونگی اب نہ پانی
نوحہ کناں رضا ہو جیسے کے قید خانہ
یاد آے گا عباس مگر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.