Ya maula ya ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Yazdan
یا مولا یا غازی عباس علمدار
سقاے سکینہ اے جانِ حزینہ
عباس علمدار
یا مولا یا غازی عباس علمدار
دریا کے کنارے سو گیا
ڈھونڈا تو کہاں وہ کھو گیا
اک شور ہے آل زہرا میں
عاشور کو یہ کیا ہو گیا
شبیر کے غم خوار
دکھیاروں کے مددگار
عباس علمدار
یا مولا یا غازی۔۔۔
روتا ہے فلک ہلتی ہے زمیں
اماں کو لحد میں چین نہیں
یہ عصر قیامت والا ہے
ہے سینۂ شہ پہ شمر لعیں
لٹنے کو ہے سرکار آجاؤ بس ایک بار
عباس علمدار
یا مولا یا غازی۔۔۔
آتی ہے سکینہ کی یہ صدا
صورت ہمیں دکھلا جاؤ چچا
آفت پہ ہے آفت آی ہوی
در لے گےء ظالم اور ردا
پانی نہیں درکار
کنبے سے خبر دار
عباس علمدار
یا مولا یا غازی۔۔۔
نیزوں پہ ہے نیزے آے ہوے
سید پہ ستمگر چھاے ہوے
یہ لشکرِ اعدا کے حیوان
بھای پہ مظالم ڈھاے ہوے
ہر سوں ہے ستمگار
منزل ہے یہ دشوار
عباس علمدار
یا مولا یا غازی۔۔۔
سب سوتے ہیں رن میں ہو کے جدا
اب کوئی نہیں عابد کے سوا
مجبور سمجھ کر پیاسے کو
دیتے ہیں اذیت اہلِ جفا
ہے نرغہء اغیار
مشکل میں ہے بیمار
عباس علمدار
یا مولا یا غازی۔۔۔
کس طرح سنبھالے دل مادر
پھر ٹکڑے ہوا جاتا ہے جگر
ہے شور سپاہ باطل میں
ڈھونڈوں ہے کہاں خبر اصغر
پھر نیزے ہے تیار
اچھے نہیں آثار
عباس علمدار
یا مولا یا غازی۔۔۔
چھنتی ہیں سر زینب سے ردا
دیتی ہے بہن کب سے یہ صدا
پردہ ہے غریبوں کا تم سے
آجاؤ بچانے بہر خدا
اے ثانیء کرار
حیدر کے دل افگار
عباس علمدار
یا مولا یا غازی۔۔۔
دایم وہ فغان آل نبی
یزداں ہو بیاں کیسے وہ گھڑی
قیدی بن کر سوے زنداں
یہ کہتی ہوی غم خوار چلی
کنبے کے طرفدار
سرور سے خبر دار
عباس علمدار
یا مولا یا غازی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.