Mabood qayamat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Ameer Hasan Aamir
معبود قیامت یہ مجھ پہ گزر جاے
غیرت سے کہیں میرا سجاد نہ مر جاۓ
اب اس کے سوا میرا دنیا میں نہیں کوئی
جس طرح میں اجڑی ہوں اجڑا نہ کہیں کوئی
مردوں میں کوئی ایک تو پردیس سے گھر جاے
معبود قیامت یہ۔۔۔
قاسم نہ رہا میرا اکبر نہ رہا میرا
حد ہو ہو گیء جھولے میں اصغر نہ رہا میرا
ہے کون یہاں میرا اب کس پہ نظر جاے
معبود قیامت یہ۔۔۔
جو ظلم و ستم مجھ پہ ہونے ابھی باقی ہے
وہ میرے لےء یا رب مر جانے کو کافی ہے
اب ڈر ہے کہیں سر سے چادر نہ اتر جاے
معبود قیامت یہ۔۔۔
ہاتھوں کو اٹھا کر یہ زینب نے کہا ہو گا
جس ستم میرے مالک سویا ہے میرا بھیا
ظالم ہمیں سر ننگے لے کر نہ ادھر جاے
معبود قیامت یہ۔۔۔
تڑپتا ہے رہ رہ کے یہ رنج و محن مجھکو
کن آنکھوں سے دیکھے گا پابند رسن مجھکو
ایسا نہ ہو اس غم سے بیمار بکھر جاے
معبود قیامت یہ۔۔۔
کچھ دیر ہی گزری ہے کھولی ہے ابھی آنکھیں
غم میں شہ والا کے روی ہے ابھی آنکھیں
ڈر ہے کہ نہ مقتل میں یہ شیر بپھر جاے
معبود قیامت یہ۔۔۔
کس طرح بلاییں بھی بیمار کی اب لوں میں
عباس کے مرنے کی کس دل سے خبر دوں میں
اور سامنے کس منہ سے یہ تشنہ جگر جاے
معبود قیامت یہ۔۔۔
ہے دور ابھی منزل اور دور ٹھکانہ ہے
بازار میں جانا ہے دربار میں جانا ہے
ظالم ہمیں اب لے کر کیا جانے کدھر جاے
معبود قیامت یہ۔۔۔
عامر نے خدا جانے کس دل سے پڑھے آصف
زہرا کی دلاری نے وہ ظلم سہے آصف
تفسیر سے گر کوئی سن لے تو وہ مر جاۓ
معبود قیامت یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.