Ya abbas ya abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Qasim Mir
یا عباس یا عباس
اے شیر نیستان حیدر عباس
میری بگڑی بنا دینا میری بات بنا دینا
یا عباس یا عباس یا ابا لفضل العباس
اہلِ عزا کا تم ہو بھروسہ ٹوٹے دلوں کی آس
یا عباس یا عباس یا ابا لفضل العباس
جو مانگا ہے تم سے مانگا تم ہی دیتے ہو غازی
دنیا سمجھے یا نہ سمجھے تم تو سمجھتے ہو غازی
کوئی نہیں ہے مجھکو یقیں ہے تم جیسا حساس
یا عباس یا عباس۔۔۔
بھای کے چہرے سے پریشانی کو تو نے دور کیا
اہلِ مودت کو مشکل کے حل کا یہ دستور دیا
کاشف کربی اکشف کربی ایک وظیفہ خاص
یا سیدی یا عباس یا ابالفضل العباس
یا سیدی یا عباس یا ابالفضل العباس
بے سہاروں کے لئے تو ہی سہارا عباس
تو ہے مظلوموں ایک قسمت کا ستارہ عباس
سارے دنیا میں جب بھی کوی ظلم ہوا
تجھکو معصومہ نے رو رو کے پکارا عباس
یا عباس یا عباس۔۔۔
ہوتی ہے جب چشمِ عنایت دل کی کلی پھر کھلتی ہے
روزی روٹی عزت عظمت آپ کے در سے ملتی ہے
ثانیء حیدر لکھ دو مقدر لے کے قلم قرطاس
یا عباس یا عباس۔۔۔
لشکرِ اعدا کی ضد پر پھر شہزادی کا روضہ ہے
جان سے جو پیاری ہے تمہیں پھر سے وہ سکینہ تنہا ہے
مہدیء دیں کو اذن عطا ہو مظلوموں کی آس
یا سیدی یا عباس یا ابالفضل العباس
یا سیدی یا عباس یا ابالفضل العباس
غم گساروں کو اذیت سے بچانے والے
بے خطا سارے اسیروں کو چھڑانے والے
ہر عزادار حسین ابنِ علی پر ہو کرم
اے کٹے ہاتھوں سے تقدیر بنانے والے
یا عباس یا عباس۔۔۔
مجلس ماتم کرنے والے اپنی مرادیں لاے ہے
ہاتھوں کو پھیلاے ہوے یوں در پہ تمہارے آے ہے
جس کو خدا سے مانگا علی نے تم ہو وہ الماس
یا عباس یا عباس۔۔۔
رہتے ہیں معصوم جہاں پر ہم بھی وہاں پر جاییں گے
کب سے ہے پردیس میں مولا لوٹ کے کب گھر جایینگے
شیر دلاور ثاقیء کوثر دل کی بجھا دو پیاس
یا سیدی یا عباس یا ابالفضل العباس
یا سیدی یا عباس یا ابالفضل العباس
فرق سے دیکھتے ہیں شاہ مدینہ غازی
آپ دونوں کی محبت کا کرینہ غازی
تیرے پرچم سے بندھی مشک کو دیکھا تو لگا
تجھ سے لپٹی ہے تیری پیاسی سکینہ غازی
یا عباس یا عباس۔۔۔
پیاسے بچے تم سے ہی امید لگاے بیٹھے تھے
مولا کو جب آتے دیکھا تھامے علم کے کچھ ٹکڑے
تشنہ لبوں کی معصوموں کی ٹوٹ گیء تھی آس
یا عباس یا عباس۔۔۔
گیارہ محرم کو مقتل سے بنت علی جب گزری تھی
بازو بریدہ دیکھ کے تیرے آہیں بھر کے کہتی تھی
اٹھ گیا بھیا باپ کا سایہ آج ہوا احساس
یا عباس یا عباس۔۔۔
آپ کا پرچم نسب ہوا ہے جس جس بھی گھر پر غازی
میر تکلم کی ہی ہے دعا آباد رہے وہ گھر غازی
اپنے علم کا سایہ رکھنا حیدر کے عکاس
یا عباس یا عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.