Ya abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nasir Zaidi
جب ہوائوں میں نمی محسوس کی عباس نے
احتیاطً سانس روک لی عباس نے
موجِ کوثر سر اُٹھا کر دیکھتی ہی رہ گئی
اتنی اُونچائی پہ رکھ دی تشنگی عباس نے
یاعباس یاعباس
سجارکھی تھی دریا پر عجب بارات پانی کی
بہت کرتے تھے اشرارے یزیدی بات پانی کی
مگر دریا پہ پہنچے ٹھوکریں ماریں چلے آئے
بتادی حضرتِ عباس نے اُوقات پا نی کی
کٹے بازوں چھدی مشکیزہ بچی رہ گئی پیاسی
زمیں پہ خون بن کر ہوگئی برسات پانی کی
یاعباس یاعباس
جہاں بھی پانی و مشک و علم کی بات چلی
علی کے لال کے قدموں تلے فرات چلی
وفاو عشق و محبت کی کائنات چلی
دعائے فاطمہ زہرا بھی ساتھ ساتھ چلی
علم کے دم سے ہے اب تک حیات پانی کی
جری کی جیت ہوئی اور مات پانی کی
یاعباس یاعباس
وہ اک مشک جو کوثر سمیٹ کر نکلی
لبوں پہ اپنے سمندر سمیٹ کر نکلی
تبسم ِ علی اصغر سمیٹ کر نکلی
جو اک ضرب سے لشکر سمیٹ کر نکلی
اگر نہ کہتی یہ آبِ حیات پانی کی
ہر اک نگاہ سے گِر جاتی ذات پانی کی
یاعباس یاعباس
سکینہ بی بی کے سققے علی کے لال سلام
جری سخی اسدِ شیرِ ذوالجلال سلام
وفا کی آخری حد کے مہہ کمال سلام
نہیں ہے دونوں جہاں میں تیری مثال سلام
تیرے کٹے ہوئے بازو نجات پانی کی
تیرے بدن کا پسینہ زکوٰۃ پانی کی
یاعباس یاعباس
حمایتِ شاہِ مظلوم میں پناہ عباس
شجاعت و جرا، ت و غیرت کی انتہا عباس
جنابِ زینب و بے کس کا آسرا عباس
لبِ فرات فقط تُو نے یہ لکھا عباس
ہماری تشنہ لبی ہے فرات پانی کی
حیات پیاسوں کی ٹھہری وفات پانی کی
یاعباس یاعباس
میری حیات کاسامان ناصرِ شبیر
بدلتا رہتا ہے جو کائنات کی تقدیر
فرات و مشک و علم جس کی حشر تک جاگیر
میں اور یہ میری تنظیم اس کے در کے فقیر
بہے گی چشمِ عزا سے فرات پانی کی
چلے گی مجلس وماتم میں بات پانی کی
یاعباس یاعباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.