Ya abal fazlil abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Safdar Abbas
ثاقی العطش ابا الفضل عباس
یا أبا الفضل العباس
دریا پہ جاؤ میرے بھائی پیاسوں کو تم سے ہے آس
یا أبا الفضل العباس
کہتی ہے مجھ سے بالی سکینہ لاینگے پانی چچا
حکم امامت کے منتظر ہے دے دیجیےء اذن وغا
اب تم بجھاؤ میرے غازی بالی سکینہ کی پیاس
یا أبا الفضل العباس۔۔۔
ہاتھوں میں سوکھے کوزے اٹھاے کرتے ہیں پیاسے بکا
ہے سب کی ڈھارس تیری بھتیجی اور اسکی ڈھارس چچا
کہتی ہے میری تشنگی کا عمو کو ہے احساس
یا أبا الفضل العباس۔۔۔
کاندھے پہ رکھ کے مشک و علم خیمے سے نکلا جری
منظر یہ سارا زینب نے دیکھا بچوں سے کہنے لگی
لاے گا مشک بھر کے غازی سب کی بجھانے کو پیاس
یا أبا الفضل العباس۔۔۔
اہلِ ستم نے غازی کو گھیرا برسے تیر و تبر
پانی بہا تو دو بازو اپنے صدقے کیےء مشک پر
سقای جب نہ کر سکا وہ کیا آتا پیاسوں کے پاس
یا أبا الفضل العباس۔۔۔
پشت فرس سے آیا زمیں پر آقا کو دے کر صدا
بھای کو بھای نے دیکھا جس دم مولا نے رو کر کہا
یوں چھوڑ کر نہ مجھکو جاؤ تم بھی ہی ہو میری اساس
یا أبا الفضل العباس۔۔۔
خیموں میں میرا لاشہ نہ جاے غازی کے تھے یہ سخن
تھاما کمر کو یہ بات سن کے روے شہ ذوالمنن
بیکار ہوگا میرا جینا تم ہی رہے جب نہ پاس
یا أبا الفضل العباس۔۔۔
مظہر شہ دیں لے کر علم کو خیمے کی جانب چلے
صفدر لبوں پر یہ مرثیہ تھا عباس اب نہ رہے
ٹوٹی کمر میری ہاے ٹوٹی حرم کی بھی آس
یا أبا الفضل العباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.