Ya abal fazl
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
عباس عباس عباس
ابا الفضل ابا الفضل ابا الفضل علمدار
یا کاشف الکرب عن وجہہ الحسین
اکشف کربی بہ حق اخیک الحسین
ساقی آل عبا ابا الفضل
تشنہ لب کربلا ابا الفضل
چشمۂ آبِ بقا ابا الفضل
ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل
کرب شبیر کے چہرے سے مٹانے والے
رنج سے آل محمد کو چھڑانے والے
تھام لے ہاتھ پریشان عزاداروں کا
اے سکینہ کے لئے بازو کٹانے والے
ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل
ٹوٹ جائے نہ میری آس اے امید حرم
میرے زخموں کا فقط آپ ہیں غازی مریم
اربعیں پر ہمیں بلوا لے زیارت کے لئے
آپ کو پہلو شکستہ کسی بی بی کی قسم
ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل
ہم کو دنیا کا طرفدار نہ ہونے دینا
صرف باتوں کا عزادار نہ ہونے دینا
صدقہ شہزادی رقیہ کے بندھے ہاتھوں کا
ہم کو مشکل میں گرفتار نہ ہونے دینا
ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل
لکھ دو تقدیر میں پھر کربلا جانا غازی
اپنا دربار ہمیں جلد دکھانا غازی
واسطہ دیتا ہوں زخم علی اکبر کا تمہیں
کربلا سارے جوانوں کو بلانا غازی
ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل
اس گھڑی نظروں میں عاشور کی روداد آئی
آنسو آنکھوں میں بھرے ہونٹوں پہ فریاد آئی
سامنے پانی تھا اور پی بھی نہیں سکتا تھا
مجھکو روزے میں تیری پیاس بہت یاد آئی
ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل
تم ہو شبیر کی بیٹی کا سہارا غازی
بن تمہارے نہ ہوا اس کا گزارا غازی
شمر نے جب بھی سکینہ کو طمانچے مارے
اس نے بابا کو نہیں تم کو پکارا غازی
ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل
اس گھڑی خیمہء سادات میں کہرام ہوا
خوں بھرا جس گھڑی رن سے تیرا پرچم آیا
پیاسی مر جاؤں گی اور پانی نہیں مانگوں گی
توڑ کر کوزے یہ معصوم سکینہ نے کہا
ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل
تو نے اچھا ہوا بھائی کی نہ غربت دیکھی
طعنے دیتا تھا کوئی شاہ پہ ہنستا تھا کوئی
اپنے بھائی کی مدد کے لئے رن میں آ کر
لاش زینب نے اٹھائی ہے علی اکبر کی
ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل
شاہ نے رو کر کہا ابا الفضل
اٹھو میرے با وفا ابا الفضل
تنہا ہے بھائی تیرا ابا الفضل
آخری لمحوں میں شبیر بہت پیاسے تھے
بڑی حسرت سے سوئے نہر نظر کرتے تھے
شمر ہنس ہنس کے لگاتا رہا تیرہ ضربیں
اور ہر وار پہ شبیر صدا دیتے تھے
ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل
میر سجاد بیاں کیسے کرے وہ منظر
شام کی فوج نے جب آگ لگائی آ کر
چھیننے آ گئے جب سر سے ردا زینب کی
اس گھڑی کہتی رہی ثانیء زہرا رو کر
ابا الفضل یا ابا الفضل یا ابا الفضل
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.