Wallah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nasir Zaidi
واللہ انختم یمنی
جب داہنا ہاتھ دلبر حیدر کا کٹ گیا
اس وقت فوج اعدا سے عباس نے کہا
واللہ انختم یمنی
بچے کھڑے ہیں پیاسے میرے انتظار میں
پہنچاؤں گا قیام میں مشکیزہ آب کا
واللہ انختم یمنی
اللہ کی قسم جو مجھے ہوتا اذن جنگ
کردیتا ایک حملے میں لشکر کو میں ختم
واللہ انختم یمنی
پہنچا دو پیاسے بچوں کو پانی کسی طرح
ٹکڑے بدن ہو چاہے کٹے سر غلام کا
واللہ انختم یمنی
اےء ظالموں خدا سے ڈرو کچھ حیا کرو
پیاسی ہے تین روز سے اولاد مصطفیٰ
واللہ انختم یمنی
مشک و علم کو دانتوں سے تھاما دلیر نے
جب بایاں ہاتھ غازی کا تن سے جدا ہوا
واللہ انختم یمنی
لگتے ہی گرز سر پہ وہ خاموش ہوگئے
لیکن فضا میں گونجتی تھی عباس کی صدا
واللہ انختم یمنی
اب سارے بین پڑھکے یہ سمجھا انیس نے
عباس کے رگ رگ میں دلیری ہے اور وفا
واللہ انختم یمنی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.