Wah mere laal abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
غازی عباس کو دے کے دیں کا علم
بولے سبطِ نبی میرا اک کام کر
میرے بازو علمدارِ شاہِ وفا
اے غنی و سخی میرا اک کام کر
اے خدائے وفا سیدہ کی دُعا
جُرتوں کے ولی میرا اک کام کر
دیکھ عکسے ولی اے میری زندگی
مثلِ نادِ علی میرا اک کام کر
چاہتا ہے یہ شبیر بھائی میرے
آج سب تیرا جا ہ و حشم دیکھ لے
اس طرح شامیوں سے توں کر گفتگو
لہجہِ حیدری کا بھرم دیکھ لے
اب یہ پردہ اُٹھا ان کو جا کہ بتا
عظمِ شبیر عظمِ حسینی ہے کیا
ہم محافظ ہیں قرآن و اسلام کے
کس لیے آئے ہیں بر سرِ کربلا
بول ایسے کہ خالق کو کہنا پڑے
ذاتِ حیدر کے عکس کیا بات ہے
آج نہجِ بلاغہ کا خالق کہے
واہ میرے لال عباس کیا بات ہے
ذاتِ حیدر کے عکس کیا بات ہے
میرے غازی جری تیری کیا بات ہے
بات آقا کی غازی نے جس دم سُنی
دفعتاً شیر نے اک انگڑائی لی
شام کی فوجوں میں مچ گئی کھلبلی
لوگ کہنے لگے آ گئے کیا علی
اور روحِ علی مسکرانے لگی
واہ میرے لال۔۔۔
میرے غازی جری۔۔۔
بولے عباس یہ لشکرِ شام سے
وہ جو واقف نہیں ہے میرے نام سے
باخبر وہ نہیں اپنے انجام سے
منسلک میں بھی ہوںحکم کے پیغام سے
یوں نوازا مجھے شہہ نے انعام سے
واہ میرے لال۔۔۔
میرے غازی جری۔۔۔
میں بتائوں تمہیں کون شبیر ہے
عکس اسلام قرآں کی تفسیر ہے
خُلد باغِ ارم اُسکی جاگیر ہے
اُسکے قدموں تلے حُر کی تقدیر ہے
میرے بارے میں اُس کی یہ تقریر ہے
واہ میرے لال۔۔۔
میرے غازی جری۔۔۔
یہ غلامیِ شہہ کا شرف ہے ملا
ملکہِ خُلد نے مجھ کو بیٹا کہا
نام عباس زینب نے میرا رکھا
جھولا شبیر نے ہے جھُلایا میرا
پھر حسن نے گلے سے لگا کر کہا
واہ میرے لال۔۔۔
میرے غازی جری۔۔۔
پیاس بچوں کی لائی یہاں تک مجھے
مشک اک بھر کے لے جائوں گا نہر سے
میرے آقا نے روکا لڑائی سے ہے
ورنہ روکے مجھے حوصلہ ہے کسے
میں ہوں بیتاب سُن لو یہی اک صدا
واہ میرے لال۔۔۔
میرے غازی جری۔۔۔
جب مکمل ہوا زندگی کا سفر
بولا شبیر سے باوفا نہر پر
اپنے پیروں پہ رکھ لیجیئے میرا سر
خوش ہو اُمُ ا لبنین جب سُنے یہ خبر
میرے بیٹے سے شبیر نے کہہ دیا
واہ میرے لال۔۔۔
میرے غازی جری۔۔۔
ہائے ریحان و سرور عجب وقت تھا
ہو کے بے دست جب میرا غازی گِرا
باوفا کا علم خوں میں تر ہو گیا
روحِ زہرا پُکاری سرِ کربلا
توں نے سقائی کا حق ادا کر دیا
واہ میرے لال۔۔۔
میرے غازی جری۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.