Tu na aaya ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
آلِ عمران کہاں اور زندان کہاں
لے بہن قید ہوئی تُو نہ آیا غازی
جب ردا سر سے چھنی
میں صدا دیتی رہی
تُو نہ آیا غازی
آگئی شامِ الم
لٹ گئے اہلِ حرم
ریت پر جلتی ہوئی
ہوگیا ٹھنڈا علم
پُرسہ دینے کیلئے
مجھ سے ملنے کیلئے
آگئے بابا علی
تُو نہ آیا غازی
جب ردا سر سے۔۔۔
دھوپ میں تُو تھا شجر
تجھ سے آباد تھا گھر
ہے برہنہ میرا سر
کیا نہیں تجھ کو خبر
اے علمدارِ وفا
اس بہن کو باخدا
تجھ سے ڈھارس تھی بڑی
تُو نہ آیا غازی
جب ردا سر سے۔۔۔
کیا کہوں شیر میرے
بے ردا ہم کو لئے
یہ مسلماں سارے
شہر در شہر گئے
خلقتِ شام کبھی
خلقتِ کوفہ کبھی
بارہا ہم پہ ہنسی
تُو نہ آیا غازی
جب ردا سر سے۔۔۔
کتنی بے بس تھی بہن
اے شہنشاہِ وفا
نام لے لے کے میرا
جب یہ ظالم نے کہا
ناز تھا جس پہ تجھے
اب بُلاو نہ اُسے
اور میں روتی رہی
تُو نہ آیا غازی
جب ردا سر سے۔۔۔
ہم کو پانی نہ ملے
تیری خوشبو تو رہے
تیرے بازو نہ کٹیں
چاہے مشکیزہ چھدے
یہ مگر ہو نہ سکا
تیرے بازو ہیں جدا
مجھ پہ ہے تشنہ لبی
تُو نہ آیا غازی
جب ردا سر سے۔۔۔
کیا سکینہ سے کہوں
اے میرے دل کے سکوں
ہاے پانی کے لیے
بہہ گیا سب تیرا خوں
اب کوئی آس نہیں
تومیرے پاس نہیں
رسی شانوں میں بندھی
تو نہ آیا غازی
جب ردا سر سے۔۔۔
جب چلی شہ پہ چھری
اے میرے شیر ِجری
ہا تھ ملتی تھی بہن
کچھ قدم دور کھڑی
کٹ گیا شہ کا گلا
ہائےبھائی نے صدا
تجھ کو ہر ضرب پہ دی
تو نہ آیا غازی
جب ردا سر سے۔۔۔
قید خانے میں قضا
جب سکینہ کو ملی
دے کے کُرتے کا کفن
بچی دفنائی گئی
اُس گھڑی نام تیرا
صورتِ نادِ علی
بس میں دُہراتی رہی
تُو نہ آیا غازی
جب ردا سر سے۔۔۔
رویا ریحان قلم
کرکے یہ بات رقم
خون میں ڈوب گیا
میرے غازی کا علم
زخمی زینب کا جگر
خوں فشاں شاہ کا سر
آئے خیموں میں شقی
تُو نہ آیا غازی
جب ردا سر سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.