Thay bain sakina ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
تھے بین سکینہ کے عباس نہیں آئے
دریا پہ گئے ایسے عباس نہیں آئے
ایسا تو نہ ہوتا تھا جب تک تھے مدینے میں
کیا کرب و بلا آئے عباس نہیں آئے
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
اک میں ہی نہ تھی پیاسی بچے بھی تو پیاسے تھے
کیوں روٹھ گئے مجھ سے عباس نہیں آئے
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
پنچھی ہو کے مانوس ہو ہر شام پلٹتے ہیں
کیا بات خدا جانے عباس نہیں آئے
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
کہہ دے کوئی صغریٰ سے ہم بھُولے نہیں تجھ کو
ہم کب کے گھر آ جاتے عباس نہیں آئے
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
اب چادرِ زینب کا اللہ محافظ ہے
پردے کے جو ضامن تھے عباس نہیں آئے
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
بیمار بھتیجے پر ننھی سی بھتیجی پر
کیا کیا نہ ستم ٹُوٹے عباس نہیں آئے
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
دربار کی آرائش اور قیدی رسن بستہ
چوبیس پہاڑ گزرے عباس نہیں آئے
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
کچھ یاد نہیں آتا ایسا بھی ہوا سبطِ
جعفر کے بُلانے سے عباس نہیں آئے
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.