Thaame hai alam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shadman Raza
تھامے ہے علم خون میں ڈوبا ہے علمدار
نرغے میں لعینوں کے اکیلا ہے علمدار
تھامے ہے علم خون میں ڈوبا ہے علمدار
اب کیسے سکینہ کو میں پہنچاؤں گا پانی
بس بات یہی سوچکے روتا ہے علمدار
تھامے ہے علم۔۔۔
دنیا میری اندھیر ہے اے بھای تیرے بعد
تو ہی میری آنکھوں کا اجالا ہے علمدار
تھامے ہے علم۔۔۔
کیا ہو گیا سب تیرا بدن تیروں سے چھلنی
کیوں خوں میں بھرا تیرا پھریرا ہے علمدار
تھامے ہے علم۔۔۔
تھی شہ کی صدا کوئی اسے دے دے سہارا
بے دست ہے رہوار سے گرتا ہے علمدار
تھامے ہے علم۔۔۔
اک شور قیامت کا تھا سب اہلِ حرم میں
جب تیرا علم خیمے میں آیا ہے علمدار
تھامے ہے علم۔۔۔
دل تھام کے روتی ہی رہی راہ ستم میں
زینب کو بہت یاد تو آیا ہے علمدار
تھامے ہے علم۔۔۔
جب جب بھی لگے بالی سکینہ کو طمانچے
ہر بار سکینہ نے پکارا ہے علمدار
تھامے ہے علم۔۔۔
زندان میں ڈر لگتا ہے کہتی تھی سکینہ
جب بھی یہ صدا آی ہے تڑپا ہے علمدار
تھامے ہے علم۔۔۔
اظہار وہی حشر کے دن شادماں ہوگا
جس کے بھی لبوں پر تیرا نوحہ ہے علمدار
تھامے ہے علم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.