Tewar wohi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sachay Bhai
تیور وہی شباب وہی، وہی بانکپن تمام
عباس کو ملے ہیں علی کے چلن تمام
شیرِ خُدا کا شیر چلا ہے سوئے فُرات
ہیبت یہ ہے کہ کانپتا ہے رن کا رن تمام
تیور وہی۔۔۔
شاید کسی نے ٹوک دیا ہے دلیر کو
گونجا ہوا ہے شیر کے نعروں سے بن تمام
تیور وہی۔۔۔
روکے نہ رُک سکے گا یدُاللہ کا پسر
اے فوجِ شام دیکھ لے کر کے جتن تمام
تیور وہی۔۔۔
بانو کے گُل بدن نے ہنسی میں اُڑا دیا
بیکار ہو گیا بنِ کاہل کا فن تمام
تیور وہی۔۔۔
ہے کربلا پہ ختم مُصیبت کی داستاں
ہاتھوں پہ باپ کے ہوا غُنچہ دہن تمام
تیور وہی۔۔۔
زینِ فرس سے خاک پہ پہنچے تو کس طرح
تیروں میں ہے گُندھا ہوا شِہ کا بدن تمام
تیور وہی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.