Tere marne se kamar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Anj. Masoomeen
تیرے مرنے سے کمر ٹوٹ گیء ہے عباس
مرثیہ شاہ کے ہونٹوں پہ یہی ہے عباس
بھای سے بھای بچھڑتا ہے ہمیشہ کے لئے
یہ جدائی کی ہوا کیسی چلی ہے عباس
تیرے مرنے سے کمر۔۔۔
تیرے شانوں کے بھروسے تھی ردا زینب کی
ہاے یہ آس بھی اب ٹوٹ رہی ہے عباس
تیرے مرنے سے کمر۔۔۔
مشک جس کے لئے دریا کی طرف لاے تھے
منتظر وہ در خیمہ پہ کھڑی ہے عباس
تیرے مرنے سے کمر۔۔۔
اک بار اپنی زباں سے مجھے بھای کہہ دو
آرزو ٹوٹے ہوے دل کی یہی ہے عباس
تیرے مرنے سے کمر۔۔۔
کیا ہوا آپ کا بتیس برس کا بھای
مجھ سے تنہائی میری پوچھ رہی ہے عباس
تیرے مرنے سے کمر۔۔۔
دل کے ٹکڑے کو بکھرتے ہوے دیکھا اب تک
اور اب تم سے جدائی کی گھڑی ہے عباس
تیرے مرنے سے کمر۔۔۔
منتظر صرف سکینہ ہی نہیں ہے تیری
راہ صغرا بھی کھڑی دیکھ رہی ہے عباس
تیرے مرنے سے کمر۔۔۔
شدت تشنہ لبی اور جدائی تیری
میرے سینے میں عجب آگ لگی ہے عباس
تیرے مرنے سے کمر۔۔۔
اپنی خیرات سے بھر دیجیےء دامان بلال
داستاں اس نے تیرے غم کی لکھی ہے عباس
تیرے مرنے سے کمر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.