Ta hashr zikr hoga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
خزانے کی جو زینت ہو اسے الماس کہتے ہیں
تمنا پانی کی ہوتی ہے جب تو پیاس کہتے ہیں
جہاں پیتے ہیں سب پانی اسے کہتے ہیں سب دریا
جو دریا کو پلاتا ہو اسے عباس کہتے ہیں
علمدار وفا
اس ذکر کا ہے ضامن ضرغم کربلا کا
تاحشر ذکر ہوگا اس دہر میں وفا کا
موجوں نے تشنہ لب کو اٹھ اٹھ کے دی سلامی
دریا پہ ایسے آیا فرزند مرتظی کا
علمدار وفا
تاحشر ذکر ہوگا۔۔۔
جس کا علم ہے اونچا بازو نہیں ہے جن کے
یہ ہے دعاے زینب ایجاز ہے وفا کا
علمدار وفا
تاحشر ذکر ہوگا۔۔۔
اس طرح کی جری نے جزبوں کی پاسداری
عباس نام رکھا شبیر نے وفا کا
علمدار وفا
تاحشر ذکر ہوگا۔۔۔
دریا کی سمت دیکھا اور رو کے بولی زینب
اب کون ہے محافظ بھیا میری ردا کا
علمدار وفا
تاحشر ذکر ہوگا۔۔۔
تھا آندھیوں کی ضد پہ اسلام کا سفینہ
عباس کے علم نے موڑا ہے رخ ہوا کا
علمدار وفا
تاحشر ذکر ہوگا۔۔۔
شیر جری کا پرچم کھل کر یہ کہہ رہا ہے
بڑھتا رہے گا یونہی یہ کارواں وفا کا
علمدار وفا
تاحشر ذکر ہوگا۔۔۔
رو رو کے پیاسے بچے فریاد کر رہے ہیں
ماتم بپا ہے رن میں سقاے کربلا کا
علمدار وفا
تاحشر ذکر ہوگا۔۔۔
عباس کے علم کو جو چھو کے آے گوہر
ہے زندگی کا ضامن جھونکا وہی ہوا کا
علمدار وفا
تاحشر ذکر ہوگا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.