Surate shere khuda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
صورتِ شیر خدا جاہ و ہشم کس کا ہے
لب دریا زرا دیکھو یہ علم کس کا ہے
صورتِ شیر خدا جاہ و ہشم کس کا ہے
علقمہ مٹ نہیں سکتا تیرے سینے سے کبھی
تجھکو معلوم نہیں نقش قدم کس کا ہے
لب دریا زرا دیکھو یہ علم کس کا ہے
صورتِ شیر خدا۔۔۔
لکھ رہا ہے جو قلم ہو کے وفاؤں کی کتاب
کربلا دیکھ تو یہ ہاتھ قلم کس کا ہے
لب دریا زرا دیکھو یہ علم کس کا ہے
صورتِ شیر خدا۔۔۔
جب کھلے باب حوایج کے معنی مجھ پر
تب میں سمجھا ہوں کہ مجھ پر یہ کرم کس کا ہے
لب دریا زرا دیکھو یہ علم کس کا ہے
صورتِ شیر خدا۔۔۔
کوئی بھی جھوٹی قسم جس کی نہیں کھا سکتا
میرے غازی کے علاوہ یہ بھرم کس کا ہے
لب دریا زرا دیکھو یہ علم کس کا ہے
صورتِ شیر خدا۔۔۔
نہر پر لاشہء عباس تڑپتا کیوں ہے
نام ہونٹوں پہ سکینہ لب دم کس کا ہے
لب دریا زرا دیکھو یہ علم کس کا ہے
صورتِ شیر خدا۔۔۔
وہ فرشتے ہو کہ انسان سبھی شامل ہے
ایسا دنیا میں بتاؤ زرا غم کس کا ہے
لب دریا زرا دیکھو یہ علم کس کا ہے
صورتِ شیر خدا۔۔۔
نوحہ غازی کا ہے آواز حسن صادق کی
اور ریحان کے ہاتھوں میں قلم کس کا ہے
لب دریا زرا دیکھو یہ علم کس کا ہے
صورتِ شیر خدا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.