Shole hai bhadakte
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
شعلے ہیں بھڑکتے ہوئے ہر سمت دھواں ہے
زینب پہ مصیبت ہے قیامت کا سماں ہے
کہتی ہے محافظ میرے پردے کا کہاں ہے
ہم غیرتِ حیدر میری چادر تو بچالے
عباس اٹھو آگ لگی جلتے ہیں خیمے
پھر غازیء یداللہ زمانے کو دکھاؤ
فریاد چہیتی کی ہے امداد کو آؤ
گوہر نہ چھنے آ کے بھتیجی کو بچاؤ
دامن سے سکینہ کے ہیں لپٹے ہوئے شعلے
عباس اٹھو آگ لگی۔۔۔
تم آؤ تو پھر ظلم کی طاقت نہ رہے گی
تم آؤ تو زینب کی ردا چھن نہ سکے گی
تم آؤ تو بیمار کی مسند نہ جلے گی
تم آؤ تو بیمار پہ برسیں گے نہ کوڑے
عباس اٹھو آگ لگی۔۔۔
برچھی کی انی پر ہے ابھی تک دل اکبر
اور باپ کی آغوش میں کمبلا گےء اصغر
شبیر کی گردن پہ چلا شمر کا خنجر
اب عابد بیمار بھی شعلوں میں گھرا ہے
عباس اٹھو آگ لگی۔۔۔
جلتی ہوئی ریتی پہ پڑے ہیں تن بے سر
یہ عون و محمد ہے وہ قاسم ہے وہ اکبر
پھر ایک نےء ظلم پہ تیار ہے لشکر
پامالیء شبیر کے ہوتے ہیں ارادے
عباس اٹھو آگ لگی۔۔۔
اب آل محمد پہ قیامت کی گھڑی ہے
کیا وارث تطہیر پہ افتاد پڑی ہے
یہ دختر زہرا ہے جو بلوے میں کھڑی ہے
بیمار سنبھلتا نہیں کوڑے ہیں برستے
عباس اٹھو آگ لگی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.