Sare abbas aata
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کہا زینب نے یہ رو کر سنبھالو بیبیوں چادر
سر عباس آتا ہے
بلا لائے سکینہ کو کوئی زندان سے جاکر
سر عباس آتا ہے
یہ غیرت کا خدا ہے
اسکی غیرت کا تقاضہ تھا
کھلا سر دیکھکے نیزے سے
جو یہ سر گراتا تھا
نہیں ہے پاس گر چادر
تو رکھ لو ہاتھ ہی سر پر
---سر عباس-
بھرا ہوگا لہو آنکھوں میں اسکی خود ہٹاؤں گی
میں بچپن کی طرح سے
بھائی کا چہرہ دھلاؤنگی
اگر ممکن ہے تو دیدے کوئی پانی مجھے لاکر
---سر عباس-
مجھےاٹھنا پڑے گا بیبیوں تعظیم کو اسکی
میں ماں ام البنین کی
سمت سے غازی کو چوموں گی
سنبھالے سر کوئی
عون و محمد کے یہاں آ کر
---سر عباس-
اسی احساس سے اس نے نظر اپنی جھکائی ہے
اسے معلوم ہے یہ کتنا غیرت مند بھائی ہے
چھپائے کس طرح زینب پڑے ہیں نیل شانوں پر
---سر عباس-
ملا پانی اسے پوچھا
تو کیا بتلائے گی زینب
بھلا اسکی بھتیجی کو
کہاں سے لائے گی زینب
نگاہیں اُس کی ڈھونڈیں گی سکینہ کو یہاں آ کر
---سر عباس-
تھے سب کی جھولیوں میں اپنے اپنے لاڈلوں کے سر
رقیہ ام لیلیٰ ام فروہ مادر اصغر
اٹھی کہتے ہوئے ہر ماں
سر اپنے لال کے رکھ کر
---سر عباس-
تکلم شامیوں کی عورتیں
بھی روتی جاتی ہیں
علی کی بیٹیاں جلدی سے زخموں کو چھپاتی ہیں
کھڑی ہے ہاتھ پھیلائے
ہوئے خود زینب مضطر
---سر عباس-
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.