Saqqa e sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mesum Abbas
عباس عباس عباس عباس
سقائے سکینہ عباس عباس
دو مجھکو سہارا عباس عباس
ٹہری ہوئی نظریں مری تیرے علم پر
شک مجھکو نہیں کوئی ترے لطف و کرم پر
تو بابِ حائج ہے نظر رکھتا ہے ہم پر
مشکل سے بچانا عباس عباس
سقائے سکینہ۔۔۔
بن ہاتھوں کے تم جھولیاں بھر دیتے ہو مولا
احسان کرو مجھ پے میں بندہ ہوں تمہارا
مفلس ہوں بہت کربوبلا آ نہیں سکتا
کیا تم سے چھپانا عباس عباس
سقائے سکینہ۔۔۔
سب رنج و الم میں نے زمانے سے چھپائے
آیا ہوں ترے سامنے ہاتھوں کو اُٹھائے
منہ موڑ گئے مجھ سے سبھی اپنے پرائے
دل زخمی ہے میرا عباس عباس
سقائے سکینہ۔۔۔
دنیا کی مصیبت نے مجھے گھیر لیا ہے
آقا تیرا خادم یہ پریشان ہوا ہے
تم مجھکو بچا لو گے مجھے یہ بھی پتا ہے
بس دیر نا کرنا عباس عباس
سقائے سکینہ۔۔۔
عباس حبیب ابنِ مظاہر سے یہ کہنا
ذواروں کی فہرست میں اب نام ہو میرا
سامانِ سفر بھی میرا تیار ہے مولا
تم مجھکو بلانا عباس عباس
سقائے سکینہ۔۔۔
زہرا کی قسم ہے میری الجھن کو مٹا دو
ایک پھول علم سے میرے دامن میں گرا دو
ہمت مجھے مل جائے اشارے سے بتا دو
تم ساتھ ہو مولا عباس عباس
سقائے سکینہ۔۔۔
تو بھائی ہے شبیر کا حیدر کا ہے بیٹا
دنیا میں نہیں اتنا سخی کوئی گھرانہ
تیری ہی سخاوت کا زمانے میں ہے چرچہ
تو در ہے عطا کا عباس عباس
سقائے سکینہ۔۔۔
سر پر نہیں جن لوگوں کے ماں باپ کا سایہ
ان سب کے نگہبان تم ہی ہو میرے مولا
مادر کا ہی آنچل ہے یہ پرچم کا پھریرا
کرتے رہو سایہ عباس عباس
سقائے سکینہ۔۔۔
دیتے ہیں سکینہ کی قسم اس لئیے مولا
ہے میثم و ازلانؔ کا مولا یہ عقیدہ
تم رد نہیں کر سکتے کبھی بھی یہ وسیلہ
ہے پورا بھروسہ عباس عباس
سقائے سکینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.