Kufe ka nagar logon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Nasir Asghar Party
ہے بیٹیاں زہرا کی کوفے کا نگر لوگوں
چادر کی جگہ سر پر ہے خاک سفر لوگوں
کل امت احمد نے دروازہ جلایا تھا
دروازہ جلایا تھا زہرا پہ گرایا تھا
اب لوٹا ہے امت نے پھر آج وہ گھر لوگوں
ہے بیٹیاں زہرا کی۔۔۔
جو طوق میں جکڑا ہے شبیر کا بیٹا ہے
شبیر کا بیٹا ہے بیمار ہے تنہا ہے
وہ کس طرح کاٹے گا تنہا یہ سفر لوگوں
ہے بیٹیاں زہرا کی۔۔۔
ایک بی بی جو زینب ہے کوفے کی ہے شہزادی
ماں فاطمہ ہے اس کی اور پردے کی ہے عادی
اس سمت نہیں ڈالو تم اپنی نظر لوگوں
ہے بیٹیاں زہرا کی۔۔۔
ایک بچی یتیمہ ہے اور نام سکینہ ہے
نہ عمو کی گودی ہے نہ باپ کا سینہ ہے
اس بچی اب ہوگا زندان میں گھر لوگوں
ہے بیٹیاں زہرا کی۔۔۔
سادات ہے یہ ان پر صدقہ تو نہیں پھینکو
یہ پھول ہے زہرا کے پتھر تو نہیں مارو
کیا تم کو نہیں کچھ بھی اللّٰہ کا ڈر لوگوں
ہے بیٹیاں زہرا کی۔۔۔
کلثوم ہے بے چادر زینب بھی کھلے سر
صد حیف سکینہ کے چھینے گےء گوہر ہے
یہ دیکھ کے روتے ہیں عباس کا سر لوگوں
ہے بیٹیاں زہرا کی۔۔۔
ہم نالہ کناں ماجد ہم پیرو سرور ہے
ہم ماتمی اکبر کے ہم ناصر اصغر ہے
ماتم میں ہی کرتے ہیں ہم عمر بسر لوگوں
ہے بیٹیاں زہرا کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.