Roohe zehra ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shadman Raza
جب گرے گھوڑے سے عباس تو پہنچے مولا
زخمی عباس کا سر آپ نے زانوں پہ رکھا
پوچ کر خوں کو آنکھوں سے کیا ایک گلہ
زندگی بھر کبھی تم نے نہ مجھے بھای کہا
دل یہ کہتا ہے کہ زہرا نے کہا تو ہو گا
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ عباس کے کانوں میں کہا
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
تجھکو گودی میں سنبھالا میرے شبیر نے ہے
تیر آنکھوں سے نکالا میرے شبیر نے ہے
آخری وقت ہے شبیر کے تو لگ جا گلے
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ۔۔۔
تجھکو ہر وقت ہے فرزند پیمبر کا خیال
مجھ سے دیکھا نہیں جاتا میرے شبیر کا حال
آرزو اس کی ہے کہ عباس مجھے بھای کہے
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ۔۔۔
چکیاں پیش کے شبیر کو میں نے پالا
اب نہیں کوئی بھی اسے بھای اسے کہنے والا
میرے شبیر نے مقتل میں بہت رنج سہے
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ۔۔۔
بھای جتنے بھی تھے کہتے رہے مولا آقا
احترام کسی بھائی نے بھی بھای نہ کہا
بھای کہلانے کو بیٹا میرا کب تک ترسے
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ۔۔۔
تو تو کچھ دم میں میرے پاس چلا آے گا
میرا شبیر تو تنہا یہاں رہ جاے گا
اس سے پہلے کی گلا بیٹے کا خنجر سے کٹے
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ۔۔۔
میرا شبیر میری جان ہے نبی کا وارث
میرے عباس جری تو ہے علی کا وارث
تیرے بابا کی بھی خواہش ہے کہ تو بھای کہدے
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ۔۔۔
یاد رکھے گا جہاں تو نے وفا وہ کی ہے
تو نے فرزند محمد کے لئے جاں دی ہے
یہ تیرے زخم تیرا خوں میں تیرے صدقے
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ۔۔۔
جب گرا گھوڑے سے تو تو نے صدا اک دی تھی
میں تیرے پاس ہی شبیر سے پہلے پہنچی
حق میرا ہے کہ تو اب مان لے یہ ماں جو کہے
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ۔۔۔
جسم میں تیرے ہے بازو ہے جدا زخمی سر
میں بہت روتی ہوں بیٹا تیری مظلومی پر
خوں بھرے دست بریدہ تیرے میں نے چومے
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ۔۔۔
میرے شبیر کو ڈھارس ہے سکینہ کو آس
روز محشر بھی تو ہے باب حوایج عباس
یہ کٹے ہاتھ میں لاؤں گی شفاعت کے لئے
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ۔۔۔
اے قمر کرب میں عباس کرے کیا نہ کرے
ایک طرف ماں کی قسم ایک طرف زہرا ہے
دل سے بھای کہا ہونٹوں سے مگر کہہ نہ سکے
اے میرے لال تو شبیر کو بھای کہہ دے
روح زہرا نے یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.