Rok lo abbas ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
خیمے دریا سے ہٹانے کو جو کفار چلے
اس طرف غیض میں عباس علمدار چلے
حال یہ دیکھ کے شبیر نے زینب سے کہا
کوی تدبیر کرو رن میں نہ تلوار چلے
زینب روک لو عباس کو
بولے یہ شہ ابرار
کہیں چل نہ پڑے تلوار
زینب روک لو عباس کو
اے ثانیء زہرا دیکھ تو لو
اب ثانیء حیدر غیض میں ہے
خیموں کے ہٹاے جانے سے
عباس دلاور غیض میں ہے
محشر کے ہیں سب آثار
کہیں چل نہ پڑے تلوار
زینب روک لو عباس کو۔۔۔
وعدہ جو کیا تھا نانا سے
ہم اس کو نبھانے آے ہیں
خیموں کی ہمیں کچھ فکر نہیں
ہم دین بچانے آے ہیں
محنت نہ ہو یہ بیکار
کہیں چل نہ پڑے تلوار
زینب روک لو عباس کو۔۔۔
شبر کے جنازے پر زینب
جب تیروں کے بوچھار ہوی
عباس کے تیور بدلے تھے
لیکن نہ وہاں یلغار ہوی
ہے جنگ یہاں تیار
کہیں چل نہ پڑے تلوار
زینب روک لو عباس کو۔۔۔
اس وقت ہمارے مقصد کو
سانچے میں وفا کے ڈھالنا ہے
یہ کام تمہارا ہے زینب
عباس کا غصہ ٹالنا ہے
بکھرا ہے علمبردار
کہیں چل نہ پڑے تلوار
زینب روک لو عباس کو۔۔۔
جب جب بھی اسے غیض آیا ہے
ہر موڑ پہ میں نے ٹوکا ہے
تلوار اٹھانے سے اب تک
عباس کو میں نے روکا ہے
اب روکنا ہے دشوار
کہیں چل نہ پڑے تلوار
زینب روک لو عباس کو۔۔۔
یہ چار محرم ہے زینب
عاشور میں تھوڑی دوری ہے
عباس کو ہم کیسے روکیں
یہ سب سے بڑی مجبوری ہے
امداد کرو اک بار
کہیں چل نہ پڑے تلوار
زینب روک لو عباس کو۔۔۔
تلوار سے رن میں غازی نے
خط کھینچ دیا ہے اے زینب
حیدر کی شجاعت کا وارث
غصے میں بھرا ہے اے زینب
منزل ہے بڑی دشوار
کہیں چل نہ پڑے تلوار
زینب روک لو عباس کو۔۔۔
تاخیر نہ کرو اب جلد کرو
لگتا ہے قیامت آتی ہے
اب دل کی ہمارے بے چینی
یہ سوچ کے بڑھتی جاتی ہے
بڑھنے نہ لگے تکرار
کہیں چل نہ پڑے تلوار
زینب روک لو عباس کو۔۔۔
اے آمیر و فقری آنکھوں سے
شبیر کے آنسوں بہتے تھے
بھای کے جو آنسوں بہتے تھے
وہ پیاری بہن سے کہتے تھے
شبیر ہے اب لاچار
کہیں چل نہ پڑے تلوار
زینب روک لو عباس کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.