Ro ke kehti thi ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shareef Hussain
رو کے کہتی تھی یہ زینب میرے بھای عباس
کیوں تمہیں بھا گیء دریا کی ترای عباس
یاد کرتی ہے سکینہ تمہیں عمو کہہ کر
غش پہ غش کھاتی ہے شبیر کی جائی عباس
رو کے کہتی تھی یہ۔۔۔
چادریں چھن گیء منہ ہاتھوں سے ڈھانپوں کیسے
ہے رسن ظلم کی اور میری کلای عباس
رو کے کہتی تھی یہ۔۔۔
خود رسن بستہ ہوں عابد کو بچاؤں کیسے
ہے یہی اک میرے بھائی کی کمائی عباس
رو کے کہتی تھی یہ۔۔۔
لاش رن میں ہے میرے بھای کی بے گور و کفن
امت جد کو مگر شرم نہ آی عباس
رو کے کہتی تھی یہ۔۔۔
خاک پر کنبہ محمد کا ہے دیکھو آ کر
کوئی سنتا نہیں زینب کی دہائی عباس
رو کے کہتی تھی یہ۔۔۔
پھرتی ہے آنکھوں میں اکبر کی جوانی بھیا
مل گیء خاک میں شبر کی کمائی عباس
رو کے کہتی تھی یہ۔۔۔
میں بھی کہلاتی تھی شہزادی اسی کوفے میں
ہاے کس حال میں قسمت یہاں لای عباس
رو کے کہتی تھی یہ۔۔۔
راز لکھ سکتا نہ تھا اتنا مرتب نوحہ
آپ نے راہ سخن اسکو دکھای عباس
رو کے کہتی تھی یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.