Ran ko sawari chali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
جانبِ دریا چلا تشنہ لبوں کی اس
عباس گرے پاوں پہ گردن کو جھکا کر
رونے لگے شہ بھائ کو چھاتی سے لگا کے
بانو نے کہا غش سے سکینہ کو جگا کر
صدقے گئیں دیکھ آؤ چچا جان کو جاکر
اس طرح جو شاہِ شہدا روتے ہیں بی بی
سرور سے علمدار جدا ہوتے ہیں بی بی
شہ کے علمدار کی رن کو سواری چلی
صاحبِ تلوار کی رن کو سواری چلی
کہتے تھے شاہ زمن رہگیا میں بے وطن
بھائ وفادار کی رن کو سواری چلی
شہ کے علمدار کی۔۔۔
سینے کو شہ کوٹ کے کہتے سکینہ سے تھے
لے تیرے غم خوار کی رن کو سواری چلی
شہ کے علمدار کی۔۔۔
غم نہ ہو کیوںکر قمر کس طرح اۓ داد گر
میرے مدگار کی رن کو سواری چلی
شہ کے علمدار کی۔۔۔
بیٹی سے شہ نے کہا لائنگے پانی چچا
غازی و جرّار کی رن کو سواری چلی
شہ کے علمدار کی۔۔۔
سیّدِ عالی بہم کہتی تھی با چشمِ نم
فاتحہِ غفّار کی رن کو سواری چلی
شہ کے علمدار کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.