Qayamat hai alamdar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
خیمے میں قیامت ہے علمدار تیرے بعد
تھامے ہیں کمر سید ابرار تیرے بعد
خیمے میں قیامت ہے۔۔۔
بازو تیرے لاے ہیں شہنشاہِ مدینہ
روتی ہے لپٹ کر تیرے پرچم سے سکینہ
بچی ہے مصیبت میں گرفتار تیرے بعد
خیمے میں قیامت ہے۔۔۔
آجا بنی ہاشم کے قمر ڈھونڈ رہی ہے
غازی تجھے زینب کی نظر ڈھونڈ رہی ہے
خیمے میں چلے آے ستمگار تیرے بعد
خیمے میں قیامت ہے۔۔۔
ڈھونڈوں میں کہاں جاکے محافظ کو ردا کے
تو سوگیا میداں میں شانوں کو کٹا کے
چلتی ہے میرے قلب پہ تلوار تیرے بعد
خیمے میں قیامت ہے۔۔۔
رہ رہ کے تڑپتی ہے بچی تیری پیاسی
مایوس ہے سیدانیاں چھای ہے اداسی
اے آل محمّد کے مددگار تیرے بعد
خیمے میں قیامت ہے۔۔۔
شبیر کی حالت پہ ترس آتا ہے بھیا
ٹوٹی ہے کمر درد سے تھراتا ہے بھیا
جینا تیرے بھای کا ہے دشوار تیرے بعد
خیمے میں قیامت ہے۔۔۔
بے درد لعیں باندھیں گے بازو میں رسن کو
عباس یقیں ہوگیا اب تیری بہن کو
بے پردہ پھروں گی سر بازار تیرے بعد
خیمے میں قیامت ہے۔۔۔
ظالم نے طمانچوں سے لہو کر دیا ان کو
تو چومتا تھا شام و سحر پیار سے جن کو
زخمی ہے سکینہ کہ وہ رخسار تیرے بعد
خیمے میں قیامت ہے۔۔۔
زینب کے یہی بین تھے اے عامر و اختر
ہاتھوں سے کمر تھام کے روتی ہے برابر
کیا شاہ پہ گزری ہے وفادار تیرے بعد
خیمے میں قیامت ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.