Qatl alamdar hogaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
زینب کی نظر فضہ پر
فضہ کی نظر حسین پر
حسین کی نظر الم پر
الم گرا حسین گر گےء
فضہ گری زینب گری
گونجی مقتل میں یہ حسین کے صدا
ہاے غم غریب ہوگےء
قتل علمدار ہو گیا
ہاے غم غریب ہوگےء
شیر جیسا بھای تھا میرا
ہاے غم غریب ہوگےء
ہم کو یہ غم ہے تم کو سہارا نہ دے سکے
ایسے تو کبھی بھی نہ گرا جیسے تم گرے
گھوڑے سے گرتے ہوےَ ہاےعلمدار
بازو نہیں تھے تیرے ہاےعلمدار
کس نے سنبھالا تجھے ہاےعلمدار
چہرہ تیرا زخمی ہو گیا
ہاے غم غریب ہوگےء
قتل علمدار ہو گیا۔۔۔
سونچا نہیں تھا ایسے پکارو گے تم مجھے
ارمان تھا لحد میں اتارو گے تم مجھے
یاد ہے بچپن ہمیں ہاےعلمدار
نازوں سے پالا تمہیں ہاےعلمدار
آج میری گود میں ہاےعلمدار
بھای تیرا دم نکل گیا
ہاے غم غریب ہوگےء
قتل علمدار ہو گیا۔۔۔
ڈوبا ہوا لہو میں وہ دیکھے گی جب الم
پیاسی سکینہ کیسے سہے گی تمہارا غم
بیٹھی ہے آس پہ ہاےعلمدار
پانی چچا لاےنگے ہاےعلمدار
کیسے بتاؤں اسے ہاےعلمدار
مارے گۓ نہر پہ چچا
ہاے غم غریب ہوگےء
قتل علمدار ہو گیا۔۔۔
عباس تیری بہنیں تیرے غم میں روے گی
سوتی تھی تیرے دم سے جو آنکھیں نہ سوےنگی
بہنوں کو یہ مان تھا ہاےعلمدار
زندہ ہے بھای میرا ہاےعلمدار
ڈھونڈے گی چہرہ تیرا ہاےعلمدار
مار دے گا انکو غم تیرا
ہاے غم غریب ہوگےء
قتل علمدار ہو گیا۔۔۔
تم جانتے تھے ہم میں نہیں ہے یہ حوصلہ
لاشہ بھی اپنا تم نے اٹھانے نہیں دیا
اتنی اجازت تو دے ہاےعلمدار
بازو اٹھا لو تیرے ہاےعلمدار
کیسے سمیٹوں تجھے ہاےعلمدار
تو کہاں کہاں بکھر گیا
ہاے غم غریب ہوگےء
قتل علمدار ہو گیا۔۔۔
اٹھتے ہوے حسین سے اٹھا نہیں گیا
آؤ ہمیں سہارا دو اکبر سے یہ کہا
چھوڑ کے لاشہ اٹھے ہاےعلمدار
خیموں کے جانب چلے ہاےعلمدار
کہتے تھے سر پیٹ کے ہاےعلمدار
دیکھ اے زمین کربلا
ہاے غم غریب ہوگےء
قتل علمدار ہو گیا۔۔۔
خیموں میں آ کے شاہ نے زینب سے جب کہا
ڈھارس تھی جس کے دم سے وہ عباس مر گیا
سن کے یہ آہ و فغاں ہاےعلمدار
کہنے لگی بی بیاں ہاےعلمدار
چھوڑ گےء تم کہاں ہاےعلمدار
کون اب بچاے گا ردا
ہاے غم غریب ہوگےء
قتل علمدار ہو گیا۔۔۔
غازی کی لاش لاے ہو جیسے شہ زمن
ایسے الم کو دیکھ کے لپٹی تھی ہر بہن
دیکھ کے اپنی ردا ہاےعلمدار
بہنوں نے رو کر کہا ہاےعلمدار
ہم سے جدا ہو گیا ہاےعلمدار
بین تھے زیشان اور رضا
ہاے غم غریب ہوگےء
قتل علمدار ہو گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.