Kufe ka aur shaam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Nadeem Sarwar
کوفے کا اور شام کا منظر
یاد جب آجاتا ہے بابا
دل میرا پھٹ جاتا ہے بابا
کوفے کا اور شام کا منظر
قبر پہ شبیر کی کرتے تھے عابد بکا
ہوگئی کیا کیا جفا سنیئے شہہ کربلا
سر پہ کسی کے نہ تھی چادر
یاد جب آجاتا ہے بابا
دل میرا پھٹ جاتا ہے بابا
کوفے کا اور شام ۔۔۔
ایک رسن میں بندھے چھوٹے بڑوں کے گلے
برسرِ دربار سب اس طرح لائے گئے
کوٹھوں سے برساتے تھے پتھر
یاد جب آجاتا ہے بابا
دل میرا پھٹ جاتا ہے بابا
کوفے کا اور شام ۔۔۔
کوفے کے بازار میں مجمعِ کفّار میں
ایک تماشہ سا تھا آلِ ستم گار میں
ایسے میں ماں بہنیںکھولے سر
یاد جب آجاتا ہے بابا
دل میرا پھٹ جاتا ہے بابا
کوفے کا اور شام ۔۔۔
طوق سے ہرگز نہ تھا بابا میرا سر جھکا
ہتھکڑی اور بیڑی کا کوئی مجھے غم نہ تھا
دیکھا نہیں جاتا تھا منظر
یاد جب آجاتا ہے بابا
دل میرا پھٹ جاتا ہے بابا
کوفے کا اور شام ۔۔۔
بالی سکینہ کا غم دل یہ نہیںبھولتا
سب کے تھے شانے بندھے میرا بندھا تھا گلہ
درد سے وہ رہتی تھی مضطر
یاد جب آجاتا ہے بابا
دل میرا پھٹ جاتا ہے بابا
کوفے کا اور شام ۔۔۔
میری پھپی جان تھی بلوے میں جو سر کھلے
نیزے سے عمّوں میرے فرش پہ گر پڑتے تھے
ہائے چچا جان کا سفر
یاد جب آجاتا ہے بابا
دل میرا پھٹ جاتا ہے بابا
کوفے کا اور شام ۔۔۔
لے کے گئے جب ہمیں بزمِ ستم گارمیں
سات سو کُرسی نشیں بیٹھے تھے دربار میں
تخت پہ بیٹھاتھا ستمگر
یاد جب آجاتا ہے بابا
دل میرا پھٹ جاتا ہے بابا
کوفے کا اور شام ۔۔۔
جب کیا سجاد سے آکے کسی نے سوال
گزراکہاں پر امام آپکو زیادہ ملال
ارے کہتے تھے اشّام مقرّر
یاد جب آجاتا ہے بابا
دل میرا پھٹ جاتا ہے بابا
کوفے کا اور شام ۔۔۔
مقتل و تاریخ بھی کرنہ سکے حق ادا
لکھے انیس ِ حزیں گریہ عابد کو کیا
ارے کہتے تھے یہ عابدِ مضطر
یاد جب آجاتا ہے بابا
دل میرا پھٹ جاتا ہے بابا
کوفے کا اور شام ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.