Pyaas achi hai chacha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
آپ اچھے ہیں چچا پر یہ زمانہ نہیں اچھا
پیاس اچھی ہے مگر آپ کا جانا نہیں اچھا
آسماں روئے گا خیموں میں قیامت ہو گی
بن علمدار علم خیموں میں لانا نہیں اچھا
آپ اچھے ہیں چچا۔۔۔
صرف اک رات میں کیوں بوڑھا ہوا ہے سجاد
سر کھُلے مائوں کے بیٹوں کو دیکھانا نہیں اچھا
آپ اچھے ہیں چچا۔۔۔
اک شہزادی تھی جس شہر کی بی بی زینب
اس کے بازاروں میں زینب کو پھرانا نہیں اچھا
آپ اچھے ہیں چچا۔۔۔
جیسے زندان میں سکینہ ہے ملی بابا سے
اس طرح باپ سے بیٹی کو ملانا نہیں اچھا
آپ اچھے ہیں چچا۔۔۔
خوش نصیبی ہے جو دے باپ کو بیٹا کاندھا
باپ کا لاشِ جواں ہائے اُٹھانا نہیں اچھا
آپ اچھے ہیں چچا۔۔۔
قبر اصغر کی بنا کر ہے پریشان حسین
آگ سی ریت میں اک پھول چھُپا نا نہیں اچھا
آپ اچھے ہیں چچا۔۔۔
اب ہمیشہ میں رہوں گی اسی زنداں میں چچا
میں نہ کہتی تھی مجھے چھوڑ کے جانا نہیں اچھا
آپ اچھے ہیں چچا۔۔۔
سر کھُلے بیبیاں روتی ہیں اعزاخانوں میں
شبِ عاشور چراغوں کو جلانا نہیں اچھا
آپ اچھے ہیں چچا۔۔۔
ہر خوشی صدقے میں زینب کے خدا دے تجھ کو
ہاں محرم میں خوشی کوئی منانا نہیں اچھا
آپ اچھے ہیں چچا۔۔۔
ہم علی والوں کو اے سرور و ریحان کبھی
فرشِ ماتم کے سِوا ڈھونڈنے جانا نہیں اچھا
آپ اچھے ہیں چچا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.