Parchame islam hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
پرچمِ اسلام تجھ پر سلام
مولا غازی کا علم ہی پرچمِ اسلام ہے
اپنے جد امجد سے پایا ورثہ میں انعام ہے
پرچمِ اسلام ہے۔۔۔
تُو شبیہہ مُرتضیٰ اور وارثِ جاہ و حشم
اُڑ گیا ہیبت سے تیری کفر کا آرام ہے
پرچمِ اسلام ہے۔۔۔
جن کے نانا کے لیئے عالم ہوا تخلیق ہے
بے ردا وہ بیبیاں ہیں اور بلوئہ عام ہے
پرچمِ اسلام ہے۔۔۔
جنہیں بھی حق نے بنایا تھا کربلا کے لئے
وہ سب کے سب ہی نمونہ تھے دوسرا کے لئے
مگر یقین یہ کامل کہ حضرت عباس
بطور خاص بناے گےء وفا کے لئے
کس قدر تیری وفا کے چرچے ہیں اقوام میں
تھی وفا بے نام ورنہ تُو وفا کا نام ہے
پرچمِ اسلام ہے۔۔۔
ماتم و مجلس عزاداری شاہِ مظلوم کی
ساری دنیا کے لیئے حق کا یہ ہی پیغام ہے
پرچمِ اسلام ہے۔۔۔
جب لگے پتھر برسنے تو سکینہ نے کہا
یہ ستمگروں کی نگری پھُپھی اماں شام ہے
پرچمِ اسلام ہے۔۔۔
سہہ روز کے پیاسے بچوں کی افسوس کہ پیاس بجھی نہ
آگیا بیچ بھنور کہ لوگوں حیدر کا پاک سفینہ
چچا کو کب سے دیکھتی ہے پر آیا نظر کہیں نہ
اصغر کے واسطے بیٹھی ہے لیکر کہ جام سکینہ
منتظر اپنے چچا کی ہے سکینہ لاڈلی
کب سے اصغر کے لیئے وہ لے کے بیٹھی جام ہے
پرچمِ اسلام ہے۔۔۔
ہے امیر اپنی عبادت تذکرہ شبیر کا
مدحِ آلِ رسول کرنا یہ ہی اپنا کام ہے
پرچمِ اسلام ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.