Parchame abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Mohsin Ali
پرچمِ عباس ہے یہ پرچمِ عباس
پہلے دریائے مودت میں نہا کر دیکھو
دل کو احساس کے زیور سے سجا کر دیکھو
تم کو دنیا ہی میں فردوس نظر آے گی
پرچمِ حضرتِ عبّاس اٹھا کر دیکھو
خیبر کی وغا میں اسے حیدر نے اٹھایا
اور خون سے عباس دلاور نے سجایا
اور شانے کٹا کر اسے مقتل میں بچایا
جو بھی اٹھاے گا اسے فاطمہ زہرا اسے دیتی ہے دعا
پرچمِ عباس ہے یہ۔۔۔
ہاتھوں میں جو سقاے سکینہ کے جو علم ہے
اس کی ہے عجب شام عجب جاہ و ہشم ہے
اسلام کی زینت ہے یہ ایماں کا بھرم ہے
جب بھی اٹھاتے ہیں اسے چومنے آجاتی ہے جنت سے ہوا
پرچمِ عباس ہے یہ۔۔۔
اس جیسی چمک چاند ستاروں میں کہاں ہے
اس کے ہی اجالوں سے منور یہ جہاں ہے
سجدے میں وہاں عرش ہے یہ نصب جہاں ہے
غور سے دیکھو جو اسے اس میں نظر آتی ہے غازی وفا
پرچمِ عباس ہے یہ۔۔۔
عباس کے پرچم میں یہ جو مشک سجی ہے
پانی کی جگہ اس میں فقط تشنہ لبی ہے
ہم جیسے غریبوں کی بھی امید بندھی ہے
ملتا ہے سکوں قلب کو جب پاتے ہیں ہم اس کے پھریرے کی ہوا
پرچمِ عباس ہے یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.