Parcham abbas ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
پرچمِ عباس پرچمِ عباس
ہا یہی پرچم حسینی فوج کا بن کر نشاں
جس گھڑی پہنچا تھا فوجِ اشقیائ کے درمیاں
ہر طرف سے آ رہی تھی بس صدائے الاماں
نعرئہ عباس تھا اور تھی فرشتوں کی زباں
پرچم عباس کا۔۔۔
اس علم کے ساتھ ہے چھوٹا سا مشکیزہ بندھا
بازوئے عباس پر جیسے ہو تعویذِ وفا
نہ علم اس سے جدا ہے نہ علم سے یہ جدا
اس علم پہ سایہ افگن ہے دُعائے سیدہ
پرچم عباس کا۔۔۔
تھا یہی پرچم علی کے ہاتھ میں ہر جنگ میں
کربلا پہنچا دُعائے سیدہ کے رنگ میں
ہے اسی پرچم کو گاڑا تھا علی نے سنگ میں
دوڑتا ہے خون اسکو دیکھ کر رنگ رنگ میں
پرچم عباس کا۔۔۔
ہا اسی پرچم سے آیا کربلا میں انقلاب
لے کے اسکو جب گیا دریا پہ ابنِ بو تراب
چوم لی موجوں نے بڑھ کر آس پہ غازی کی رقاب
اس کے پنجے کی چمک سے روشنی لے آفتاب
پرچم عباس کا۔۔۔
جب تلک اونچا رہا کربلا میں غازی کا علم
آ سکے نہ خیمہِ سرور میں اعدا کے قدم
یہ علم ٹھندا ہوا رونے لگے شاہِ اُمم
رو کے کہتے تھے یہی تھا میرے لشکر کا بھرم
پرچم عباس کا۔۔۔
یہ علم ڈھارس تھا زینب اور سکینہ کے لیے
دھوپ میں اک چھائوں تھا یہ شاہِ والا کے لیے
اس کا گِرنا موت سے بڑھ کر تھاآقا کے لیے
موت کا پیغام یہ پرچم تھا اعدا کے لیے
پرچم عباس کا۔۔۔
آج ہر گھر پر علم ہے میرے غازی کا سجا
حضرتِ زینب کی پوری ہو گئی آ خر دُعا
مرحبا عباسِ غازی مرحبا صد مرحبا
آسماں تو جھک گیا تیرا علم اونچا رہا
پرچم عباس کا۔۔۔
اس علم کی شان تو اُس روز دیکھے گا جہاں
آئے گا جس روز اس پرچم کا وارث بارہواں
کفر کی بستی پہ ٹوٹیں گی ہزاروں بجلیاں
مومنوں کے سر پہ ہو گا اس علم کا سائباں
پرچم عباس کا۔۔۔
یہ علم اب تک حسینی فوج کی ہے یادگار
حشر تک قائم رہے گا اعتبار و اختیار
دیکھیں گے ریحان اس پرچم کی سب اُس دن بہار
اسکو لے کر آئیں گے جب مہدیِ عالی وقار
پرچم عباس کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.