Paanch imamo ka raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
پانچ اماموں کا رہا بن كے سہارا عباس
فاطمہ زہرا کا بیٹا بنو ہاشم کا قمر
چودہ معصوموں کی ہے آنکھ کا تارا عباس
کوئی کیا سمجھے اسے جس کو کہے آلِ نبی
ہم ہیں غمخوار زمانے كے ہمارا عباس
خود ہی مشکییزے میں عباس كے آ جاتی فرات
اس کو کر دیتے اگر ایک اشارہ عباس
تیری تربت كے جو زوّار ہیں بتلاتے ہیں
علقمہ پر ہے تیرا اب بھی اِجارا عباس
شہہ نے عباس کو سونپی جو سپہ سالاری
ہر زبان پر ہے فقط ایک ہی نعرہ عباس
وہ تو کہیے نہ ملا اذن وِغا غازی کو
ورنہ کس جنگ میں افواج سے ہارا عباس
دے كے مشکیزہ سكینہ سے کہا سرور نے
لوٹ كے رن سے نہ آئے گا تمہارا عباس
حسرت و یاس سے تکتے تھے حرم اور حسین
لے كے مشکییزہ جو میداں کو سِدھارا عباس
رکھ كے سر بازو پہ عباس کا کہتے تھے حسین
ساتھ غربت میں نہ یوں چھوڑو خدارا عباس
سر برھنا جو حرم تھے سرِ نوک سینا
دیکھتا کیسے بھلا شرم کا مارا عباسؑ
چادریں چھننے پہ یاد آیا ہر اک بی بی کو
ہر تمانچہ پہ سكینہ نے پکارا عباس
سبطِ جعفر ہو عزادار کو کیوں حشر کی فکر
ہو گا واں پہلے سے موجود ہمارا عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.