Noke naiza pe teharta
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Irfan Haider
جب شام کے بازار میں سیدانیاں آئی
ارے چادر کی جگہ خاکِ سفر بالوں پہ لائی
ناگاہ جب غازی کی نظر کلثوم تک آئی
ارے سر خاک پر عباس نے نیزے سے گرایا
ڈر ہے کلثوم کے چہرے پہ نہ پڑ جائے نظر
نوکِ نیزہ پہ ٹھہرتا نہیں عباس کا سر
اک غیور وفادار پہ اب اور ستم کیا ہو گا
جسکی چادر کا محافظ تھا وہ ہی آج ہوئی بے پردہ
ستم والواسی احساس سے دورانِ سفر
نوکِ نیزہ پہ ٹھہرتا نہیں عباس کا سر
ڈر ہے کلثوم کے۔۔۔
گِر گئی راہ میں ناقے سے سکینہ تو یہ زینب نے کہا
اک چچا اور بھتیجے کی محبت تو ذرا دیکھ خدا
پُشتِ ناقہ پہ سنبھلتی نہیں شِہ کی دُختر
نوکِ نیزہ پہ ٹھہرتا نہیں عباس کا سر
ڈر ہے کلثوم کے۔۔۔
شام کے لوگ تماشائی بنے اور تماشا سادات
بے وطن اور کھُلے سر ہے سرِ راہ کرے کیا سادات
خون آنکھوں سے بہاتے شاہِ جن و بشر
نوکِ نیزہ پہ ٹھہرتا نہیں عباس کا سر
ڈر ہے کلثوم کے۔۔۔
آ ندھیو خاک اُڑائو کے بنے اس سے حرم کا پردہ
گونجی جب شام کی غمناک فضائوں میں یہ زینب کی صدا
آسماں رونے لگا روئی زمیں یہ کہہ کر
نوکِ نیزہ پہ ٹھہرتا نہیں عباس کا سر
ڈر ہے کلثوم کے۔۔۔
چشمِ سجاد سے بہنے لگے اُس وقت لہو کے دھارے
جب کے معصوم سکینہ کو ستمگار نے تماچے مارے
لاشہ ساحل پہ تڑپتا ہے اُدھر اور اِدھر
نوکِ نیزہ پہ ٹھہرتا نہیں عباس کا سر
ڈر ہے کلثوم کے۔۔۔
رونے والو سرِ بازار کھُلے سر تھی علی کی بیٹی
گِر گیا فرقے وفادار جو نیزے سے تو حیراں تھے شقی
پوچھا عابد سے ستمگار نے بتائو کیونکر
نوکِ نیزہ پہ ٹھہرتا نہیں عباس کا سر
ڈر ہے کلثوم کے۔۔۔
ساتھ سادات کے شہزادیِ کونین سفر کرتی رہی
نوحہ کرتے ہیں نبی خاک اُڑاتے ہیں حسن اور علی
ہائے کیا وقت روتے ہیں سِناں پر سرور
نوکِ نیزہ پہ ٹھہرتا نہیں عباس کا سر
ڈر ہے کلثوم کے۔۔۔
کبھی لیلیٰ کبھی فروا کبھی کلثوم کہے واویلا
چہرہ بالوں سے چھُپاتے ہوئے زینب نے یہی رو کے کہا
اماں فضہ ذرا دیکھو تو یہ غم کا منظر
نوکِ نیزہ پہ ٹھہرتا نہیں عباس کا سر
ڈر ہے کلثوم کے۔۔۔
نوحہ لکھتے ہوئے عرفان یہ مظہر نے کہا تھا رو کر
کون قرطاس پہ لا سکتا ہے اولاد ِ پیعمبر کا سفر
رو دیا قلب و جگر ایک ہی مصرعہ لکھ کر
نوکِ نیزہ پہ ٹھہرتا نہیں عباس کا سر
ڈر ہے کلثوم کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.