Nauha fazaon ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Ali Khan
نوحہ فضاؤں نے سنایا فرات کا
ساحل پہ قتل ہو گیا سقہ فرات کا
پیاسے کا خون بہہ گیا مشکیزہ چھد گیا
لہروں کے شور میں تڑپنا فرات کا
نوحہ فضاؤں نے۔۔۔
واپس ترس کے رہ گےء پانی کی بوند کو
شانے کٹا کے سویا مسیحا فرات کا
نوحہ فضاؤں نے۔۔۔
واپس نہ آ سکے گا سکینہ تیرا چچا
کیا دیکھتی ہے ہر گھڑی رستہ فرات کا
نوحہ فضاؤں نے۔۔۔
ہے سبیل مشک سکینہ کی یاد میں
تقسیم ہو رہا ہے یہ صدقہ فرات کا
نوحہ فضاؤں نے۔۔۔
موجیں طواف کرتی ہے غازی کی قبر کا
عباس کا مزار ہے کعبہ فرات کا
نوحہ فضاؤں نے۔۔۔
کربوبلا سے شام سکینہ کی قبر تک
بچی کو پانی ڈھونڈتا آیا فرات کا
نوحہ فضاؤں نے۔۔۔
پیاسوں کے غم میں سوکھ گیا زرد ہو گیا
جاوید ہم نے دیکھا ہے چہرہ فرات کا
نوحہ فضاؤں نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.