Na alam na chacha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nasir Zaidi
نہ علم نہ چچا نہ شاہِ کربلا
شام ہو گئی
جو بھی گھر سے گیا وہ نہ پھر آ سکا
شام ہو گئی
راہ تکتی رہی شدتِ پیاس میں
کٹ گیا دن اسی آ س ہی آس میں
کوئی آیا نہیں جانے کیا ہو گیا
شام ہو گئی
---نہ علم نہ چچا
پانی لینے گئے دیر کتنی ہوئی
دن ڈھلا اے چچا شامِ غم آ گئی
خشک ہے اے چچا میرا اب تک گلا
شام ہو گئی
---نہ علم نہ چچا
کس کو آواز دوں ہُک کے میدان میں
کون ہے جو سُنے اس بیابان میں
دے رہی ہوں تمہیں جانے کب سے صدا
شام ہو گئی
---نہ علم نہ چچا
لوٹ آئو کے پانی نہیں چاہیئے
کھائو مجھ پر ترس اب خدا کے لیے
مشک خالی ہی لے آئو اب تو چچا
شام ہو گئی
---نہ علم نہ چچا
جا کے میدان میں بابا بھی آئے نہیں
اب تو جھولے میں اصغر بھی ہائے نہیں
خیمہ جلتا ہے یوں جیسے کوئی دیا
شام ہو گئی
---نہ علم نہ چچا
رو رہی ہے پھوپھی چھِن گئی ہے ردا
مارتے ہیں تماچے مجھے اشقیائ
خیمہ جلتا ہے یوں جیسے کوئی دیا
شام ہو گئی
---نہ علم نہ چچا
بازوئوں میں رسن باندھنے آ گئے
کھینچ کے لے گئے دُر میرے کان سے
ہو گیا خون سے تر سارا کُرتا میرا
شام ہو گئی
---نہ علم نہ چچا
لو چچا سُوئے زندان چلی غمزدہ
الوداع الوداع اے قتیلِ جفا
لیجیئے آپ سے ہو رہی ہوں جُدا
شام ہو گئی
---نہ علم نہ چچا
نوحہ ریحان مجلس میں سُن کے تیرا
چشمِ گریاں کو یہ ہوش کب ہی رہا
کب سحر ہو گئی اور کب دن ڈھلا
شام ہو گئی
---نہ علم نہ چچا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.