Murshid ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
میں نوکر ہاں میں نوکر
ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
زینب کی پاک دعا بن کر
اب گھر گھر پر لہراتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر۔۔۔
تیرے مولا غازی کیا کہنا
تیرے در کی نوکری کیا کہنا
تیری کرم نوازی کیا کہنا
تیرے نام کی حاضری کیا کہنا
جہاں دستر خوان یہ سجتا ہے
اس گھر کی شان بڑھاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر۔۔۔
میں غم سے جب گھبراتا ہوں
تو پاس علم کے جاتا ہوں
رو رو کے مولا غازی کو
میں دل کا حال سناتا ہوں
میرے سر پر سایہ کرتا ہے
میرے ہمت اور بڑھاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر۔۔۔
عباس کرم فرماؤ نہ
کبھی معجزہ یہ دکھلاؤ نہ
میرے گھر بھی سجا ہے تیرا علم
کبھی میرے گھر بھی آؤ نہ
سرکار میرے گھر آییں گے
میرے دل کی آس بندھاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر۔۔۔
یہ پرچم امن کا نعرہ ہے
یہ پرچم پاک سہارا ہے
تو پیار کرے تو تیرا ہے
میں پیار کروں تو میرا ہے
جو اس کے دیپ جلاتا ہے
یہ اس کے بھاگ جگاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر۔۔۔
زوار جو گھر سے چلتا ہے
یہ اس پر سایہ کرتا ہے
گھر سے گھر تک پہنچانے کی
عباس ضمانت دیتا ہے
لاکھوں زوار جو چلتے ہیں
انہیں کربوبلا پہنچاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر۔۔۔
ہاں مشک و علم سے یاد آی
پیاس اصغر اور سکینہ کی
مظلوم حسین کی تنہائی
زینب بازار میں کیوں آی
جب پاک علم یہ اٹھتا ہے
ہر منظر یاد دلاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر۔۔۔
جب آٹھ محرم آتی ہے
غازی کی یاد دلاتی ہے
جواد و سرور یہ دنیا
عباس کا سوگ مناتی ہے
اس وقتی جلوس ماتم میں
ہر ماتم دار اٹھاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.