Mujhe abbas na
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Irfan Haider
عباس امیر لشکرم کیسا ہے جاہ و ہشم
ایک ہاتھ میں ہے مشک اور ایک ہاتھ میں پرچم
چلو بھاگو یہاں سے چھوڑو دریا آگےء ہے ہم
میں قمر بنی ہاشم ہوں سنو عباس ہوں میں
میرے بابا علی جیسا اگر نہ ہو میرا ہمراہ
نہیں کہنا نہیں کہنا مجھے عباس نہ کہنا
سنو دریا کے پہرہ داروں یہ غازی کا نعرہ ہے
ہماری ملکیت ہے پانی پر قبضہ ہمارا ہے
اگر ہمت ہے تو بولو کہ یہ دریا تمہارا ہے
سنو اے شامیوں سن لو
اگر اک وار میں نہ چھین لوں تم سے میں دریا
نہیں کہنا نہیں کہنا۔۔۔
علی کا لال ہو جرار ہوں ناد علی ہوں میں
جلال آے تو سر سے پاؤں تک یاد علی ہوں میں
یہ ہر گز بھول نہ جانا علی بعد علی ہوں میں
سنو اے شامیوں سن لو
اگر تلوار کی طرح نہ کاٹے تم کو یہ نیزہ
نہیں کہنا نہیں کہنا۔۔۔
لڑوگے مجھ سے کیا تم کو میرا اشعال کچل دے گا
اگر میں حکم دے دوں نہر کا نقشہ بدل دے گا
لحد تک یاد رکھو گے تم سے ایسی اجل دے گا
جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں اگر ایسا نہ ہو واللہ
نہیں کہنا نہیں کہنا۔۔۔
سنو اے شامیوں سن لو
جینا ہے یا مرنا ہے خود سوچ لو کیا کرنا ہے
نسلوں کو تمہاری ورنہ میرے نام سے ہی ڈرنا ہے
اگر روحوں کو بھی نہ کاٹ دوں جسموں کی طرح
نہیں کہنا نہیں کہنا۔۔۔
نہ لڑنے کی اجازت ہے نہ لڑنے کا ارادہ ہے
سکینہ کب سے پیاسی ہے یہ غم سب سے ذیادہ ہے
بس ایک مشکیزہ بھرنے دو میرے تم سے یہ وعدہ ہے
سنو اے شامیوں سن لو
اگر پانی پیےء اک بوندھ یہ سہہ روز کا پیاسا
نہیں کہنا نہیں کہنا۔۔۔
وہاں زیشان و عرفان عزا پہرہ ہے غازی کا
جبھی تو کربلا کوئی یزیدی جا نہیں سکتا
وفا کے بادشاہ کا انہیں ہے خوف اتنا
علی کا شیر ہے وہ سروں کو کاٹ دے گا
سنو اے شامیوں سن لو
ابھی تک یاد ہے ان کو میرے غازی کا یہ کہنا
نہیں کہنا نہیں کہنا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.