Mujhe abbas kehte
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
عباس میر لشکر
عباس کہتے ہیں
مجھے عباس کہتے ہیں
میں قمر بنی ہاشم ہوں
سردار ہوں میں لشکر کا
شبیر میرا آقا ہے
میں بیٹا ہوں حیدر کا
نس نس میں وفاداری ہے
منصب میں علمداری ہے
عباس کہتے ہیں
مجھے عباس کہتے ہیں۔۔۔
زہرا نے کہا ہے بیٹا
ہے سارے عرب میں چرچہ
شبیر کے دل کی طاقت
ہوں چاند بنی ہاشم کا
میں کربوبلا کا حیدر
جبرییل بچا لے شہ پر
عباس کہتے ہیں
مجھے عباس کہتے ہیں۔۔۔
وہ جاہ و ہشم رکھتا ہوں
شانوں پہ علم رکھتا ہوں
لو روک سکو تو رکوو
دریا میں قدم رکھتا ہوں
میں حشر بپا کردوں گا
سر تن سے جدا کردوں گا
عباس کہتے ہیں
مجھے عباس کہتے ہیں۔۔۔
تلوار ہے میرے بازو
ہے مجھ میں وفا کی خوشبو
میں دیکھ نہیں سکتا ہوں
زینب کی نظر میں آنسوں
گر غیض میں آ کر دیکھوں
پانی میں آگ لگا دوں
عباس کہتے ہیں
مجھے عباس کہتے ہیں۔۔۔
پرچم یہ میرے بابا کا
تا حشر رہے گا اونچا
خیبر میں ملا بابا کو
اور آج ہے میں نے پایا
پرچم نہ یہ جھک پاے گا
ہر دور میں لہراے گا
عباس کہتے ہیں
مجھے عباس کہتے ہیں۔۔۔
بچوں کو تسلی دے کر
میں آیا ہوں دریا پر
بچوں کی آس نہ ٹوٹے
بس ایک دعا ہے لب پر
پانی جو نہ پہنچائے گا
خیموں میں نہیں جاؤں گا
عباس کہتے ہیں
مجھے عباس کہتے ہیں۔۔۔
بے اذن وغا آیا ہوں
تلوار نہیں لایا ہوں
ٹھوکر میں ہے میرے پانی
سہہ روز کا میں پیاسا ہوں
بہتا ہے لہو بہہ جائے
بس نام وفا رہ جائے
عباس کہتے ہیں
مجھے عباس کہتے ہیں۔۔۔
جو تیر بھی ہے ترکش میں
پیوست کرو نس نس میں
پر مشک پہ وار نہ کرنا
پھر بات نہ ہوگی بس میں
بازو بھی کٹا سکتا ہوں
میں خوں میں نہا سکتا ہوں
عباس کہتے ہیں
مجھے عباس کہتے ہیں۔۔۔
عباس جری کا روضہ
ہے أہل وفا کا کعبہ
ایک روز ریحان و سرور
ہم نے بھی یہ منظر دیکھا
کہتا ہے کوی دریا پر
سب جاے پیاس بجھا کر
عباس کہتے ہیں
مجھے عباس کہتے ہیں۔۔۔
خیموں میں نہ لے جانا
آقا میرے لاشے کو
شرمندہ نہ کروانا
سہہ روز کے پیاسے کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.