Mera hi naam abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Farhan Ali Waris
میدان میں آیا حیدر کا شیر
نو لاکھ لشکر کرنے کو زیر
مشک و الم کو اٹھا کر
لب پہ رجس یہ سجا کر
میں وارث زور حیدر ہوں
ثانیء ہمزہ و جعفر ہوں
میرا ہی نام عباس ہے
غور سے دیکھو مجھے
میرا ہی نام عباس ہے
میرا بابا علی ماں ہے ام البنین
ہوں علمدار کربوبلا
میرا آقا ہے وہ جس کے آگے
سر ادب سے جھکاتا ہے کعبہ
میرے سینے میں عمران کا دل
خوں رگوں میں ہے شیر خدا کا
گر بڑھاؤں قدم کس میں ہے اتنا دم
روک لے رستہ میرا
غور سے دیکھو مجھے۔۔۔
مجھکو تلوار کی کیا ضرورت
میں نگاہوں سے دل کاٹ دوں گا
دیکھنا دیکھتے دیکھتے ہی
دشت لاشوں سے میں باٹ دوں گا
حکم مولا نہیں ورنہ میں تو یہی
کھینچ دوں نقشہ صفین کا
غور سے دیکھو مجھے۔۔۔
سوچ کر تم جو اکڑے کھڑے ہو
میں اکیلا ہوں تم اتنے سارے
لاکھ دو لاکھ سے تو اکیلے
جنگ کرتے ہیں بچے ہمارے
میر لشکر ہوں میں
شیر حیدر ہوں میں
کون مجھ سے لڑے گا بھلا
غور سے دیکھو مجھے۔۔۔
دو رخی اور آل نبی سے
اس کا مطلب بھی سمجھاؤں گا میں
لاکھ پاؤں پڑے اب یہ دریا
مشک میں بھر کے لے جاؤں گا میں
پیاس کی قید میں یاس کی قید میں
اب رہے گا یہ دریا صدا
غور سے دیکھو مجھے۔۔۔
شامیوں جنگ کرنے کی مجھکو
میرے مولا اجازت جو دیتے
آے گی کس طرح سے قیامت
اپنی آنکھوں سے تم دیکھ لیتے
آتی جاں سے کبھی آسماں سے کبھی
ال حزر الاماں کی صدا
غور سے دیکھو مجھے۔۔۔
کانپ کر رہ گیا دل زمیں کا
عرش لرزا فلک تھر تھرایا
جھوم کر ضیغم مرتضیٰ نے
اتنا کہہ کر جو نیزہ اٹھایا
جیسے تیغِ علی گردنوں پر چلی
یوں چلے گا یہ نیزہ میرا
غور سے دیکھو مجھے۔۔۔
میری تلوار کے ہر نشاں پر
سب نے دیکھی علی کی نشانی
میں نے پایا شباب شجاعت
میں نے پای علی کی جوانی
میرے ہر وار پر اڑھ کے کہتے تھے سر
آ گےء رن میں شیر خدا
غور سے دیکھو مجھے۔۔۔
اک قیامت ہے فرحان و گوہر
لشکر ظلم سہمہ ہوا ہے
مشک میں قید دریا کو کر کے
شیر کہتا ہوا جا رہا ہے
آج تک با خدا جو کہا وہ کیا
ہم بدلتے نہیں فیصلہ
غور سے دیکھو مجھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.