Mera bhai abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
ہو کے بتیس برس والے برادر سے جدا
لوٹے مقتل سے کمر تھامے ہوئے شاہ ہدا
دی صدا لٹ گیا پردیس میں بھای زینب
بھا گیء شیر کو دریا کی ترای زینب
شہ نے روتے ہوئے زینب سے کہا
ہاے غربت میں ہوا ہم سے جدا
عباس میرا بھائی عباس
یہ غم ہماری کمر توڑ گیا
ہاے غربت میں ہوا ہم سے جدا
عباس میرا بھائی عباس۔۔۔
میری قوت پہ ہوا وار زینب
نہ رہا میرا علمدار زینب
تنہا مجھکو میرے دشمن نے کیا
ہاے غربت میں ہوا ہم سے جدا
عباس میرا بھائی عباس۔۔۔
وقت ہے ہم پہ قیامت کا بہن
آؤ ماتم کرے غربت کا بہن
داغ پردیس میں بھای کا ملا
ہاے غربت میں ہوا ہم سے جدا
عباس میرا بھائی عباس۔۔۔
ہو گیا فوج کا سردار غریب
اب کہاں فوج کو سالار نصیب
لو بڑھا دو یہ علم خوں سے بھرا
ہاے غربت میں ہوا ہم سے جدا
عباس میرا بھائی عباس۔۔۔
مٹ گیء دشت میں تصویر علی
خون میں ڈوب گیا شیر جری
مل گیء خاک میں بابا کی دعا
ہاے غربت میں ہوا ہم سے جدا
عباس میرا بھائی عباس۔۔۔
ٹوٹا دریا پہ سکینہ کا بھرم
موت نے چھین کے سقاے حرم
پیاسے معصوموں کا دل توڑ دیا
ہاے غربت میں ہوا ہم سے جدا
عباس میرا بھائی عباس۔۔۔
خون میں ڈوبا علم لایا ہوں میں
اس کو دریا پہ ہی کھو آیا ہوں میں
جس پہ ہم سب کو بھروسہ تھا بڑا
ہاے غربت میں ہوا ہم سے جدا
عباس میرا بھائی عباس۔۔۔
اس مر جانے کے احساس کا غم
مار دے گا ہمیں عباس کا غم
ہم نہ جی پاییں گے بھای کے بنا
ہاے غربت میں ہوا ہم سے جدا
عباس میرا بھائی عباس۔۔۔
تھامی زینب نے ندیم اپنی ردا
روکے جس وقت یہ سرور نے کہا
اے بہن لے گیء بھائی کو قضاء
ہاے غربت میں ہوا ہم سے جدا
عباس میرا بھائی عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.