Mera abbas ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shadman Raza
غرور فوج ستمگر کو توڑ سکتا ہوں
رخ فرات نگاہوں سے موڑ سکتا ہوں
علی کا بیٹا ہوں معجز نمائیوں کی قسم
میں آفتاب سے پانی نچوڑ سکتا ہوں
میرا عباس غازی عباس
مانیء رفعت ایثار و وفا ہے عباس
جزبہء حوصلہء شیر خدا ہے عباس
روح احساس رسول دو سرا ہے عباس
یعنی اللّٰہ کے مقصد کی بقا ہے عباس
راستہ رہبر اسلام کی رکنے نہ دیا
کٹ گےء ہاتھ علم دین کا جھکنے نہ دیا
میرا عباس غازی عباس۔۔۔
میں جو ایجاز دکھاؤں تو یہ نقشہ بدلے
عرش پہ فصل اگے فرش پہ سورج نکلے
نہر سے گرد اڑھے سنگ سے چشمہ پھوٹے
آگ پانی میں لگے آگ سے پانی نکلے
گھور کے دکھاؤں تو تم سب پہ مامت آ جاے
میرے ٹوٹے ہوئے نیزے پہ فرات آ جاے
میرا عباس غازی عباس۔۔۔
میری تلوار سے جبریل کے پر کانپتے ہیں
میری حیبت سے سبھی جن و بشر کانپتے ہیں
تم تو کیا چیز ہو شیروں کے جگر کانپتے ہیں
موت سے پہلے ہی اجسام کے سر کانپتے ہیں
میں نے تلوار جو اک بار چلائی ہوتی
ساری دنیا میں دہائی ہی دہائی ہوتی
میرا عباس غازی عباس۔۔۔
جنگ صفین کا ماحول دوبارہ ہو جاے
کھینچ لو تیغ تو دنیا میں سویرا ہو جاے
علقمہ کو جو میرا ایک اشارہ ہو جاے
خیمہء شاہ ہی دریا کا کنارہ ہو جاے
ختم پیاسوں کی ابھی تشنہ دہانی کردوں
میں اگر چاہوں پہاڑوں کو بھی پانی کردوں
میرا عباس غازی عباس۔۔۔
پورے مقتل کو اک انگلی پہ نچا سکتا ہوں
تم جو مر جاؤ تو ٹھوکر سے جلا سکتا ہوں
آگ بہتے ہوے پانی میں لگا سکتا ہوں
تم کو اب روح کے اشارے سے بھگا سکتا ہوں
ہاتھ کٹنے پہ بھی لڑنے سے میں معذور نہیں
حکم شبیر کا پابند ہوں مجبور نہیں
میرا عباس غازی عباس۔۔۔
ہاں مگر گردش دوران یہ منظر دیکھا
کٹ گےء بازوے عباس سر راہ وفا
سر پہ بھی گرز لگا آنکھ پہ بھی تیر لگا
آس بھی ٹوٹ گیء مشک سے پانی جو بہا
ہو سلام آپ پہ آقا یہ پکارے عباس
نہر سے جانب فردوس سدھارے عباس
میرا عباس غازی عباس۔۔۔
جب سنا نہر پہ سقاے حرم مارا گیا
گر گیء بی بیوں کے سر سے یہ سنتے ہی ردا
بی بی زینب کی صدا آنے لگی واویلا
گر گیا دست سکینہ سے زمیں پر کوزہ
بولی یہ رو کے مجھے آس نہیں ہے عمو
جلد آجاؤ کہ اب پیاس نہیں ہے عمو
میرا عباس غازی عباس۔۔۔
روکے شبیر پکارے میرے بھیا عباس
میرے غم خوار میرے عاشق و شیدا عباس
مجھکو پانی تو پلا دو میں ہوں پیاسا عباس
میں گرا جاتا ہوں دو مجھکو سہارا عباس
خیمہء فاطمہ زہرا کی سپر ٹوٹ گیء
ہاتھ بھای کے کٹے میری کمر ٹوٹ گیء
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.