Maujon may talatum
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Haider
موجوں میں طلاطم ہے اور شور ہے محشر کا
اندازہ ہے دریا کو عباس کے تیور کا
دشمن کے لیے تجھ میں جو غیض و غضب دیکھا
کیونکر نہ جلال آئے وارث ہے تُو حیدر کا
اندازہ ہے دریا کو عباس کے تیور کا
موجوں میں طلاطم ہے۔۔۔
ہتھیار میں غازی کے بس پاس ہے اک نیزہ
ہر فرد ہے کیوں لرزہ پھر شام کے لشکر کا
اندازہ ہے دریا کو عباس کے تیور کا
موجوں میں طلاطم ہے۔۔۔
مشکیزے میں دریا کو اب عمّوں لے آئیں گے
رِہ جائے بھرم باقی یہ دُخترِ سرور کا
اندازہ ہے دریا کو عباس کے تیور کا
موجوں میں طلاطم ہے۔۔۔
کس یاس سے اے زینب تُو بھائی کو تکتی ہے
تنہا وہ محافظ ہو جیسے تیری چادر کا
اندازہ ہے دریا کو عباس کے تیور کا
موجوں میں طلاطم ہے۔۔۔
رہوار سے مقتل میں بے دست گِرا کیسے
کس طرح تصور ہو ایسے کسی منظر کا
اندازہ ہے دریا کو عباس کے تیور کا
موجوں میں طلاطم ہے۔۔۔
شاہد میرے گھر ہو گی تا حشر عزاداری
گھر پر علم میرے عباسِ دلاور کا
اندازہ ہے دریا کو عباس کے تیور کا
موجوں میں طلاطم ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.