Mashallah ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Arif Ali
سلام یا ابا الفضل سلام یا ابا القربا
سلام علمدار لشکرِ خدا
ابا الفضل ابا الفضل ابا الفضل علمدار
علمدارِ حسین وفادارِ حسین
ماشاءاللہ غازی ماشاءاللہ غازی
حیدر نے دعاؤں میں مانگا ہے تجھے غازی
زہرا نے دل و جاں سے چاہا ہے تجھے غازی
شبر بھی اخی اپنا کہتا ہے تجھے غازی
شبیر نے گودی میں پالا ہے تجھے غازی
اس گھر میں کا وفادار ہے غازی علمدار
ماشاءاللہ غازی علمدارِ حسین۔۔۔
تو حیدر صفدر کی قوت ہے میرے مولا
تو زینب مضطر کی طاقت ہے میرے مولا
کلثوم کے جزبوں کی زینت ہے میرے مولا
تو الے موہامد کی ہمّت ہے میرے مولا
تو گھر میں علی کے اللّٰہ کا شہکار
ماشاءاللہ غازی علمدارِ حسین۔۔۔
آنکھوں کو تیری رب نے سوروں سے سجایا ہے
قرآن کی آیت پلکوں پہ لگایا ہے
پیکر کو تیرے رب نے کیا خوب بنایا ہے
سرور نے تجھے مثل قرآن اٹھایا ہے
پوشیدہ ہے تجھ میں قرآن کے اسرار
ماشاءاللہ غازی علمدارِ حسین۔۔۔
عباس علم تیرا احساس کا قبلہ
عباس علم تیرا ایثار کا کعبہ ہے
عباس علم تیرا اسلام کا چہرہ ہے
عباس علم تیرا توحید کا سایہ ہے
پرچم کا قصیدہ یہ پڑھتا ہے کرار
ماشاءاللہ غازی علمدارِ حسین۔۔۔
ہاتھوں میں تمہارے تھا اک ٹوٹا ہوا نیزہ
اور دشمن سرور کو جب تم نے فقط گھورا
تو دشمن دیں سمجھا غازی نے کیا حملہ
اور خوف کے مارے وہ سر اپنا پٹکتا تھا
حیدر کی طرح ہے مولا تیرا ہر وار
ماشاءاللہ غازی علمدارِ حسین۔۔۔
دریا کنارے جو ضیغم علی پہنچا
حیبت سے اسی کے پھر خود خوف کو خوف آیا
بھگدڑ مچی فوجوں میں ظالم کا جگر کانپا
جاں اپنی بچانے کو ہر دشمن دیں بھاگا
دشمن کے لئے ہے مولا میرا قہار
ماشاءاللہ غازی علمدارِ حسین۔۔۔
جب مشک سکینہ پر اک تیر لگا آ کر
تو کوہ علم ٹوٹا اسلام کے غازی پر
تحریر ہو پھر کیسے وہ درد منظر
ناصر نے کہا عارف یہ نوحہ پڑھو رو کر
سر پیٹیں گے اپنا غازی کے عزادار
ماشاءاللہ غازی علمدارِ حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.