Kaun sambhale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Ameer Hasan Aamir
گرتے ہوے ناقے سے زمین پر
کون سنبھالے زینب کو
ساتھ نہیں ہے کوئی برادر
کون سنبھالے زینب کو
اٹھارہ بھائی کی بہن پہ
کیسی مصیبت آی ہے
ہاتھ بندھے ہیں پشت کے بل
اور گرد بدن پر چھای ہے
سر پہ نہیں ہے مقنہ و چادر
کون سنبھالے زینب کو
ساتھ نہیں ہے کوئی۔۔۔
عون و محمد قاسم اور
عباس دلاور کوی نہیں
کون مدد کو آے گا آخر
مونس و یاور کوی نہیں
عابد ہے پر وہ بھی ہے لاغر
کون سنبھالے زینب کو
ساتھ نہیں ہے کوئی۔۔۔
کوئی اگر گرتا ہے تو وہ
ہاتھوں کا سہارا لیتا ہے
لیکن زینب کے گرنے کا
حال بہت رنجیدہ ہے
چہرے کے بل گرتی ہے مضطر
کون سنبھالے زینب کو
ساتھ نہیں ہے کوئی۔۔۔
سب کو بچایا خود کو فقط
تکلیف میں ڈھالا زینب نے
کربوبلا سے شام تلک
ہر ایک کو سنبھالا زینب نے
لیکن اب ہے شام کا منظر
کون سنبھالے زینب کو
ساتھ نہیں ہے کوئی۔۔۔
جب یہ چلی تھی اپنے وطن سے
ثانیء حیدر ساتھ میں تھے
ان کی عماری سب سے حسیں تھی
سارے برادر ساتھ میں تھے
اب ہے مگر تنہا یہ یہاں پر
کون سنبھالے زینب کو
ساتھ نہیں ہے کوئی۔۔۔
دیکھ رہی ہیں اس کی نگاہیں
بھیڑ میں اپنا کوئی نہیں
شام کے لوگوں کا مجمع ہے
اہلِ مدینہ کوی نہیں
چاروں طرف ہے ظلم کا لشکر
کون سنبھالے زینب کو
ساتھ نہیں ہے کوئی۔۔۔
شام کے ظالم مار رہے تھے
زینب کو جب پتھر سے
دیکھ کے نوکِ نیزہ پر
عباس دلاور کے سر سے
کہنے لگی فضہ رو رو کر
کون سنبھالے زینب کو
ساتھ نہیں ہے کوئی۔۔۔
نہ محرم ہے لوگ سبھی
اور غیروں کی آبادی ہے
شام کے بازاروں میں کھلے سر
کوفے کی شاہزادی ہے
دکھیا پر ہنستے ہے ستمگر
کون سنبھالے زینب کو
ساتھ نہیں ہے کوئی۔۔۔
دیکھ کے زینب کو جس غم میں
سب کو خیال آیا ہو گا
دل میں کمیل و عامر یہ
لوگوں کے سوال آیا ہو گا
نوکِ سناں پر سر ہے بہتر
کون سنبھالے زینب کو
ساتھ نہیں ہے کوئی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.