Mai alamdar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
دیکھو وہ ترای میں ہے اک مردِ وفادار
رکھے ہے الم دوش پہ پیاسوں کا طرفدار
ہے گونجی اسی شیر کی غازی کی یہ للکار
گر اجازت دے حسین عرش ہلا سکتا ہوں
اس الم سے نیء تاریخ بنا سکتا ہوں
ہاں میں علمدار ہاں میں علمدار
میں ہوں عباس علی میں وفاؤں کا ولی
بات جب میری چلی گونج اٹھا علی علی
ہاں میری وفا علی ادا علی صدا علی
ہاں میری عبا علی قبا علی نوا علی
میں اگر چاہوں تو اک حشر اٹھا سکتا ہوں
جلوۂ حیدر کرار دکھا سکتا ہوں
ہاں میں علمدار
عباس یا عباس یا عباس یا علمدار
علم علم علمدار
میں علمدار حسین میں ہوں سالار حسین
میں وفادار حسین میں ہوں غمخوار حسین
ہاں میرا شاہ امم جان و دلم حسین حسین
ہاں میرا جاہ و ہشم میرا بھرم حسین حسین
شان شبیر ہے کیا آج بتا سکتا ہوں
تم کو آدابِ حسینی میں سکھا سکتا ہوں
ہاں میں علمدار
گر اجازت دے حسین عرش ہلا سکتا ہوں
اس الم سے نیء تاریخ بنا سکتا ہوں
ہاں میں علمدار ہاں میں علمدار
یہ مقدر ہے میرا یہ الم مجھکو ملا
میں علمدار وفا حیدر کربوبلا
یہ الم کھلا رہے اٹھا رہے سجا رہے
یہ الم جمع رہے ڈٹا رہے صدا رہے
اسی دریا پہ الم اپنا سجا سکتا ہوں
اور کٹے ہاتھوں سے پرچم یہ اٹھا سکتا ہوں
ہاں میں علمدار
عباس یا عباس یا عباس یا علمدار
علم علم علمدار
میں تو آیا ہی نہیں جنگ لڑنے کے لئے
مشک بھرنی ہے مجھے پیاسے بچوں کے لئے
ہے یہ وعدہ ہے سکینہ سے نبھانا ہے مجھے
پانی لینا ہے کسی سے بھی نہ لڑنا ہے مجھے
مجھکو لڑنا جو پڑا کیا ہوں بتا سکتا ہوں
گھاٹ سے لاکھوں کے لشکر کو بھگا سکتا ہوں
ہاں میں علمدار
گر اجازت دے حسین عرش ہلا سکتا ہوں
اس الم سے نیء تاریخ بنا سکتا ہوں
ہاں میں علمدار ہاں میں علمدار
آیا دریا پہ جری کانپ اٹھی فوج شقی
یہ ہے عباس جری یا ہے واقعی علی
بھاگ اٹھی فوج جفا غازی جدھر جدھر مڑا
جس کا منہ جدھر اٹھا بھاگا گرا نہیں رکا
بولا عباس جری تیغ اٹھا سکتا ہوں
کربلا میں تمہیں صفین دکھا سکتا ہوں
ہاں میں علمدار
عباس یا عباس یا عباس یا علمدار
علم علم علمدار
بھر کے مشکیزہ چلا جب علمدار وفا
آ گیء فوج جفا گر گیا مولا میرا
ہاں وہ مشکیزہ چھدا بازو کٹا پانی بہا
غازی ریتی گرا شور قیامت تھا بپا
آی غازی کی صدا جاں لٹا سکتا ہوں
کیسے پانی کے بنا خیموں میں جا سکتا ہوں
ہاں میں علمدار
گر اجازت دے حسین عرش ہلا سکتا ہوں
اس الم سے نیء تاریخ بنا سکتا ہوں
ہاں میں علمدار ہاں میں علمدار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.