Lo baazu e shabbir
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
خیموں میں بپا اہلِ حرم کی یہ بکا ہے
لو بازوے شبیر بھی مرنے کو چلا ہے
روتے ہوئے کہتی ہے یہی زینب دلگیر
تم چل دئیے حافظ میرے پردے کا خدا ہے
خیموں میں بپا۔۔۔
دریا سے زرا مشک کو بھر لاؤ اے بھای
بچوں نے کیء روز سے پانی نہ پیا ہے
خیموں میں بپا۔۔۔
یوں مشک و الم لے کے روانہ ہوا غازی
جس طرح کوئی شیر ترای کو چلا ہے
خیموں میں بپا۔۔۔
اک نیزے سے عباس نے فوجوں کو بھگایا
دریا کو علمدار نے قبضے میں لیا ہے
خیموں میں بپا۔۔۔
تلوار چلی کٹ گےء بازوے علمدار
اک تیر ستم مشک سکینہ پہ لگا ہے
خیموں میں بپا۔۔۔
جب مشک سے گزرا تو لگا سینے پہ وہ تیر
اب خیموں میں کیا جاییں کہ دل ٹوٹ چکا ہے
خیموں میں بپا۔۔۔
جب لاشہء عباس پہ پہنچے شہ والا
دیکھا کہ جواں شیر ہے دم توڑ رہا ہے
خیموں میں بپا۔۔۔
غازی نے کہا لاشہ میرا لے کے نہ جاییں
شرمندہ سکینہ سے بہت اس کا چچا ہے
خیموں میں بپا۔۔۔
عباس نے دم توڑ دیا زانوئے شہ پر
دریا کی ہر ایک موج میں ماتم کی صدا ہے
خیموں میں بپا۔۔۔
غازی کی شہادت جو ہوی ماجد و مختار
زینب کی اسیری کا یہ آغاز ہوا ہے
خیموں میں بپا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.