Lesh takhir abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
عباس عباس یا یا عباس
ليش تاخير عباس
راہ رکھتی ہوں میں ہائے دن ڈھل گیا
دور اتنی تو گھر سے نہیں علقمہ
اور رہوار بھی تیز رفتار کا
میں نے جاتے ہوئے اُن کودی تھی دُعا
بے اثر ہے دعا جانے کیا ہو گیا
ليش تاخير عباس
خالی کُوزے کہاں تک سنبھالے رہوں
فاضل و باقر کو کیسے تسلی میں دوں
پیاس لینے نہیں دیتی اک پل سکوں
ڈھونڈ لائو اُنہیں ہائے کس سے کہوں
دم اُکھڑنے لگا گھُٹ رہا ہے گلا
ليش تاخير عباس
کب گئے تھے ارادے سے لڑنے کے وہ
رکھ گئے تھے وہ گھر میں ہی تلوار کو
کہہ رہے تھے وہ مجھ سے سکینہ سُنو
لائو مشکیزہ اے لاڈلی ہم کو دو
میں ہوں در پر کھڑی دیر کیوں ہو گئی
ليش تاخير عباس
میں نے بچوں سے پانی کا وعدہ کیا
جھوٹا ہو جائے نہ ہاے وعدہ میرا
میں سکینہ ہوں دادی میری سیدہ
وعدہ جھوٹا نہیں ہونے دے گا خدا
کیوں دھڑکتا ہے دل ہو رہی ہے کھدل
ليش تاخير عباس
اب تو میداں سے فوج عدو جا چکی
ختم دشت بلا میں لڑائی ہوئی
اب تو سورج میں باقی تپش نہ رہی
کیا سبب ہے بتاتا نہیں ہے کوئی
کیا خفا ہو گےء نہر پر سو گےء
ليش تاخير عباس
اس اندھیرے میں کیا کر رہے ہیں وہاں
آپ ہی کچھ بتا دیجیئے اماں جاں
اُن کو معلوم ہے میں ہوں تشنہ دہاں
اب تو پتھر ہوئی جا رہی ہے زباں
جینا دشوار ہے خیمے جلنے لگے
ليش تاخير عباس
بھیا عابد تم ہی جا کے لائو خبر
مشک اتنی تو بھاری نہیں تھی مگر
کے اُٹھا نہ سکے مرتضیٰ کا پسر
اب تو خنجر سے چلنے لگے قلب پر
اے خدا تُو بتا لب پہ اے مصطفیٰ
ليش تاخير عباس
دفعتاً خون میں ڈوبا علم آگیا
زکمی مشکیزہ بھی تھا علم سے بندھا
پیاسی بچی کے ہاتھوں سے کُوزہ گرا
پھر تو زیرِ علم اک ہی تھی صدا
علقمہ علقمہ تُو بتا تُو بتا
ليش تاخير عباس
غیب سے آئی آوازِ خیرُالنسا
اے سکینہ چچا تیرا مارا گیا
بازوئوں پہ چلی اُس کے تیغِ جفا
منہ کے بل میرا غازی زمیں پر گرا
خاک پر بیٹھ جا اب نہ دے یہ صدا
ليش تاخير عباس
اے ریحان و رضا تھا یہ صدمہ بڑا
شور اہلِ حرم میں قیامت کا تھا
کوئی کہتی تھی بھیا تو کوئی چچا
چادروں کا نہ اب کوئی ضامن رہا
چپ سکینہ ہوئی کس سے یہ پوچھتی
ليش تاخير عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.