Laashe abbas par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
لاش عباس پر شہ جو آئے
ہائے ہائے
دیکھا بھائی کو خوں میں نہائے
لپٹے بھائی کے لاشے سے سرور
اور بولے
کیسے صدمے فلک نے دکھائے
ہائے ہائے
لاشہ عباس پر۔۔۔
چور زخموں سے سارا بدن ہے
ہائے کیسے
بھائی کا بھائی لاشہ اٹھائے
ہائے ہائے
لاشہ عباس پر۔۔۔
دشت غربت میں بھائی کو بھائی
میرے بھائی
چھوڑ کر اس طرح سے نہ جائے
ہائے ہائے
لاشہ عباس پر۔۔۔
رو کے بولی سکینہ کہ ہائے ہائے
میرے عمو
آپ ایسے گئے پھر نہ آئے
ہائے ہائے
لاشہ عباس پر۔۔۔
آئی شام غریباں تو زینب
روکے بولی
کون ہے اب جو آ کر بچائے
ہائے ہائے
لاشہ عباس پر۔۔۔
بولی زینب مدد کر مدد کر
شیر میرے
میری چادر کہیں چھن نہ جائے
ہائے ہائے
لاشہ عباس پر۔۔۔
دیکھے شیروں سے بھائی کا لاشہ
اے خدایا
وقت بہنوں پہ ایسا نہ آئے
ہائے ہائے
لاشہ عباس پر۔۔۔
مانگے رو کر شہ دیں کی دختر
کوزے لے کر
شمر پانی زمیں پر بہائے
ہائے ہائے
لاشہ عباس پر۔۔۔
کر رہے ہیں جفائیں ستمگر
اے دلاور
شہ کی بیٹی کہیں مر نہ جائے
ہائے ہائے
لاشہ عباس پر۔۔۔
ہیں سکینہ کے رخسار نیلے
ہائے اتنے
ظالموں نے طمانچے لگائے
ہائے ہائے
لاشہ عباس پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.