Laashae abbas tanha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Bober Ali
لاشہء عباس تنہا رہ گیا
دیکھ کر دریا تڑپتا رہ گیا
جب گرا گھوڑے سے سقاے حرم
قلب زہرا رن میں روتا رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
چھد گیء مشک سکینہ ظلم سے
پیاسے بچے خالی کوزے رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
خم ہوی اس غم سے سرور کی کمر
چشم تر سے خوں ٹپکتا رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
اس طرف پیاسی سکینہ رہ گیء
اس طرف لاشہ تڑپتا رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
روکے کہتی تھی چچا آجائیے
لب پہ اسکے بس یہ نوحہ رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
سنتے ہی بھائی کے مرنے کی خبر
پھٹ کے زینب کا کلیجہ رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
وہ نگہبان حرم جب سے گیا
تب سے آفت ہی میں کنبہ رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
چھین لی غازی نے یوں نہر فرات
حشر تک دریا پہ قبضہ رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
لٹ گےء دنیا میں کتنے تخت و تاج
بس عزا خانہ ہی شہ کا رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
پرچم اسلام اور عباس کا
ہر طرف دنیا میں چرچہ رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
رورہی ہے آج بھی موج فرات
ابنِ زہرا ہاے پیاسہ رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
نوحہء غم کس طرح لکھے ببر
جب قلم ہی اسکا روتا رہ گیا
لاشہء عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.